Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Politics

کابینہ نے خواتین ریزرویشن بل کو منظوری دی، اسے لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا: وزیراعظم مودی

by Indian Times
20/09/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کابینہ نے خواتین ریزرویشن بل کو منظوری دی، اسے لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا: وزیراعظم مودی
سری نگر… 19 ستمبر…یو این آئی….وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ کابینہ نے خواتین ریزرویشن بل کو منظوری دے دی ہے اور اسے لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا اس بل کو ‘ناری شکتی وندن بل’ کا نام دیا گیا ہے پارلیمنٹ کی نوتعمیر شدہ عمارت میں کارروائی کے آغاز کے پہلے دن لوک سبھا کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے اعلان کیا، “کابینہ نے کل (پیر کو) ہی خواتین کے ریزرویشن بل کو منظوری دے دی ہے ہم خواتین کی قیادت میں ترقی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ”پارلیمنٹ اور قانون ساز اسمبلیوں میں خواتین کی شرکت بڑھانے کے لیے ناری شکتی وندن بل لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔“لوک سبھا کی منگل کی کارروائی کے نظرثانی شدہ ایجنڈے میں کہا گیا ہے کہ قانون اور انصاف کے وزیر ارجن رام میگھوال آئین میں مزید ترامیم کے لیے 128ویں آئینی ترمیمی بل 2023 کو پیش کریں گے۔خواتین کو ارکان پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں ایک تہائی نشستوں پر ریزرویشن دینے کی تجویز کافی عرصے سے اٹکی ہوئی تھی لیکن اس بار اس معاملے پر حکمران جماعت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے کے آثار نظر آرہے ہیں جس کی وجہ اس بار اسے پارلیمنٹ سے منظوری ملنے کا پورا امکان ہے۔قابل ذکر ہے کہ کل شام وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کی میٹنگ کے فیصلوں کے بارے میں میڈیا کو باضابطہ طور پر مطلع نہیں کیا گیا تھا، لیکن پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے ٹویٹر پر لکھا، “کابینہ نے خواتین ریزرویشن بل کو منظوری دے دی ہے”۔ انہوں نے فوری طور پر اس ٹویٹ کو ڈیلیٹ کر دیا۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

منوج سنہا تعزیت پرسی کے لئے ڈی ایس پی ہمایوں بٹ کی رہائش گا پر پہنچے

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے گاندربل میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا او رسنگ بنیاد رکھا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
دہشت گردی کے شکار کسی بھی خاندان کو انصاف سے محروم نہیں کیا جائےگا/منوج سنہا
National

دہشت گردی کے شکار کسی بھی خاندان کو انصاف سے محروم نہیں کیا جائےگا/منوج سنہا

16/03/2026
نائب وزیراعلیٰ نے متعدد سڑک منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا
Politics

نائب وزیراعلیٰ نے متعدد سڑک منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا

16/03/2026
Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے گاندربل میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا او رسنگ بنیاد رکھا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS