Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

چین کے معاملے پر سرکار بحث کےلئے تیار/ راجناتھ سنگھ

by Indian Times
22/09/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

چین کے معاملے پر سرکار بحث کےلئے تیار/ راجناتھ سنگھ
نئی دہلی/ 21 ستمبر / یو این آئی/وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ وہ چین کے مسئلہ پر لوک سبھا میں بحث کے لئے تیار ہیں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے چندریان 3 مشن پر لوک سبھا میں شروع ہونے والی بحث کے دوران وزیر دفاع کے بیان کے درمیان مسٹر سنگھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ میں ہمت ہے تو چین کے مسئلہ پر بات کریں اس پر مسٹر سنگھ نے کہا ‘وہ چین کے سلسلے میں بحث کے لیے تیار ہیں اور اپنا سینہ چوڑا کرکے فخر کے ساتھ چین کے معاملے پر بحث کے لئے تیار ہیں “۔مسٹر راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ دنیا کے کئی ترقی یافتہ اور دولت مند ممالک اپنے اپنے چندریان مشن کی کامیابی کے لئے آج بھی کوشاں ہیں لیکن ہندستان کی پہلے چندریان۔ 3 کی شاندار کامیابی اور اس کے چند دن بعد ہی آدتیہ ایل۔ 1 کی کامیابی نے اس کا سر فخر سے اونچا کردیا ہے، جس کے لئے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے سائنسداں قابل مبارکباد ہیں جن کی انتھک کوششوں سے ملک کو یہ کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چندریان۔ 3 کی کامیابی کی وجہ سے ہندوستان کا پوری دنیامیں صف اول کے ملکوں میں شمار کیا جانے لگا ہے اور دنیا ہندوستان کو ایک برتر ملک کے نظریے سے دیکھنے لگی ہے۔وزیردفاع نے کہا کہ اسپیس سائنس ، سائنس کا افضل ترین ایریا سمجھا جاتا ہے،جس کا ٹاپ کلاس ایکو سسٹم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانئنٹفک ایکوسسٹم کو مضبوط بنانے میں ملک کے سائنسدانوں اور کروڑوں لوگوں نے جس لگن اور محنت سے کام کیا ہے، وہ آج شیپ لینے لگا ہے ہمارے سا ئنسدانوں کی انتھک کوششوں کی وجہ سے خلائی سائنس میں ہندوستان کا مستقبل انتہائی روشن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے سائنسدانوں کی کامیابی سے اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہمارے بچوں کی تعلیم، اسکول، کالج ، یونیورسٹی اور ان میں پڑھانے والے اساتذہ کتنے معیاری ہیں۔مسٹر راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہمیں ایکو سسٹم پر مبنی سائنسی اداروں کے ساتھ ساتھ ایکوسسٹم والی انڈسٹری کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لحا ظ سے ہم خوش قسمت ہیں کہ سائنس اور کلچر زمانہ قدیم سے ہمیں وراثت میں ملا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سائنس کے بغیر کلچر ادھورا اور کلچر کے بغیر سائنس نامکمل ہے ، یعنی دونوں ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ اسپیش مشن سے عام لوگوں کی زندگی پر خاطرخواہ اثر پڑتا ہے۔ خلائی مشن سے ہی بارش، طوفان، سمندری طوفان اور موسمیات سے متعلق پیشگی اطلاع ہمیں ملتی ہے۔ انہوں نے خاتون سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چندریان۔ 3 کو کامیابی دلانے اور خلائی سائنس میں خاتون سائنسدانوں کا بھی اہم رول رہا ہے، جن کی بڑی تعداد نے انتہائی لگن اور محنت سے اس مشن کو آگے بڑھایا ہے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

خواتین ریزرویشن کے نفاذ کے بعد ملک کا مزاج بدلے گا/وزیر اعظم مودی

Next Post

سابق وزیر اور عوامی وفود نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

19/03/2026
جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر
Business

جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر

18/03/2026
Next Post
سابق وزیر اور عوامی وفود نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

سابق وزیر اور عوامی وفود نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS