Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Politics

الطاف بخاری کے ہاتھوں سمبل میں اپنی پارٹی دفتر کا افتتاح

by Indian Times
12/10/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

الطاف بخاری کے ہاتھوں سمبل میں اپنی پارٹی دفتر کا افتتاح
سرینگر/11اکتوبر/اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے بدھ کے روز سمبل میں اپنی پارٹی دفتر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سنیئر نائب صدر غلام حسن میر، نائب صدر عثمان مجید، نائب صدر ظفر اقبال منہاس، ترجمان اور سابقہ ایم ایل اے یاور دلاور میر، ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ، ضلع صدر بانڈی پورہ کاظمی اور پارٹی لیڈر امتیاز پرے وغیرہ بھی موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے الطاف بخاری نے پارٹی کی مضبوطی کے لئے عوامی رابطہ پروگراموں میں تیزی لانے پر پارٹی لیڈروں اور ورکروں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا” اپنی پارٹی سبھی خطوں کی سماجی، اقتصادی اور سیاسی ترقی کی وعدہ بند ہے“۔ تقریب کے عاشیے کے دوران میڈیا افراد سے بات کرتے ہوئے انہوںنے جموں وکشمیر میں جمہوری نظام کی بحالی اور اسمبلی انتخابات منعقد کرنے کے مطالبات کو لیکر جموں میں 10اکتوبر کو حزب اختلاف سیاسی جماعتوں کے مشترکہ احتجاجی پروگرام سے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی قیادت کی عدم موجودگی پر سوال ا±ٹھائے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا”کشمیر میں بی جے پی کا کوئی وجود نہیں، اسی طرح نہ ہی کرگل میں، اسی لئے لداخ خود مختیار پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل الیکشن میں ا±نہیں شکست کا سامنا کرنا پڑاہے۔ کونسل سرنو اس لئے منتخب ہوئی کیونکہ انہوں نے اچھا کام کیاتھا“۔ا±ن کا مزید کہناتھاکہ کانگریس پارٹی، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور نیشنل کانفرنس بی جے پی کے نام پر عوام میں خوف پھلانے کے لئے ذمہ دار ہیں ، بی جے پی کا کشمیر میں کوئی وجود ہی نہیں، باوجود اِس کے جموں اور کشمیر میں یہ جماعتیں ووٹ بینک سیاست کھیل رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی نے ریاستی درجے کی بحالی اور جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کا مطالبہ زور وشور سے ا±جاگر کیا اور اس ضمن میں سلسلہ وار احتجاجی مظاہرے بھی کئے۔ الطاف بخاری نے کہا” جب کبھی بھی اسمبلی انتخابات کا اعلان ہوگا، اپنی پارٹی با اعتماد ہے کہ وہ جموں وکشمیر میں سب سے زیادہ نشستوں پر جیت حاصل کرے گی کیونکہ پارٹی کے ترقیاتی اور حقیقت پسندانہ ایجنڈے کو عملی پذیرائی حاصل ہے اور لوگوں کو ہم سے کافی ا±میدیں بھی وابستہ ہیں“۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

صدرِ جمہوریہ ہند نے کشمیر یونیورسٹی کے 20ویں کانووکیشن میں شرکت کی

Next Post

ڈ ی سی سر ی نگر محمدنے ضلع میں ٹی بی کے خاتمے کے پروگرام کا لیاجائزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
دہشت گردی کے شکار کسی بھی خاندان کو انصاف سے محروم نہیں کیا جائےگا/منوج سنہا
National

دہشت گردی کے شکار کسی بھی خاندان کو انصاف سے محروم نہیں کیا جائےگا/منوج سنہا

16/03/2026
نائب وزیراعلیٰ نے متعدد سڑک منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا
Politics

نائب وزیراعلیٰ نے متعدد سڑک منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا

16/03/2026
Next Post
ڈ ی سی سر ی نگر محمدنے ضلع میں ٹی بی کے خاتمے کے پروگرام کا لیاجائزہ

ڈ ی سی سر ی نگر محمدنے ضلع میں ٹی بی کے خاتمے کے پروگرام کا لیاجائزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS