Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

صدرِ جمہوریہ ہند نے کشمیر یونیورسٹی کے 20ویں کانووکیشن میں شرکت کی

by Indian Times
12/10/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

صدرِ جمہوریہ ہند نے کشمیر یونیورسٹی کے 20ویں کانووکیشن میں شرکت کی
سری نگر…انفو  …  صدرِ جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے کشمیر یونیورسٹی کے 20ویں کانووکیشن سے خطاب کیا۔اِس موقعہ پرصدرِجمہوریہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو کشمیر کے ذمہ دار نوجوانوں پر فخر ہے۔ اُنہوں نے کشمیر یونیورسٹی کے طلباءپر زور دیا کہ وہ اَپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ایسا کر کے وہ سماجی تبدیلی لا کر ایک مثال قائم کر سکتے ہیں۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ سابق طالب علموں نے ملک کی خدمت کرکے اس یونیورسٹی کا نام روشن کیا ہے۔صدرِ جمہوریہ نے کشمیر یونیورسٹی کے نصب العین کا حوالہ دیتے ہوئے جس کا مطلب ہے ”آئیے ہم اندھیرے سے روشنی کی طرف بڑھیں“ کہا کہ ہمارے نوجوان جتنا زیادہ تعلیم اور اَمن کی روشنی کی طرف بڑھیں گے اور ہمارا ملک اتنا ہی ترقی کرے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جس معاشرے اور ملک کے نوجوان ترقی اور نظم و ضبط کی راہ پر چلتے ہیں وہ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوتے ہیں۔اُنہوں نے اِس بات پر خوشی کا اِظہار کیا کہ کشمیر یونیورسٹی میں 55 فیصد طلباءلڑکیاں ہےں ۔اُنہوں نے کہا کہ یہ ہمارے ملک اور اس کی تقدیر کی تصویر پیش کرتے ہیں۔خواتین اور لڑکیاں ملک کی قیادت میں بڑا کردار اَدا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اُنہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ”ناری شکتی وندن ایکٹ“ 2023 ہمارے ملک میں خواتین کی زیر قیادت ترقی کی سمت ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا۔صدرجمہوریہ نے دیرپا ترقی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ دیرپا ترقی کے اسباق کشمیر کے ورثے کا حصہ ہیں۔ اُنہوں نے ایک کہاوت کا حوالہ دیا جس کا مطلب ہے کہ”جب تک جنگلات ہوں گے تب تک خوراک ملے گی“اور کہا کہ زمین پر اس جنت کو محفوظ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اُنہوں نے کشمیر یونیورسٹی پر زور دیا کہ وہ ہمالیائی ماحولیاتی نظام کے تحفظ میں چوکنا رہے۔اُنہوں نے اِس بات پر خوشی کا اِظہار کیا کہ گلیشیالوجی، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور ہمالیائی آئس کور لیبارٹری سے متعلق کام مختلف مراحل میں ہے۔اُنہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یونیورسٹی ایسے تمام شعبوں میں تیز رفتاری سے کام کرے گی۔ اُنہوںنے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی میں ہندوستانی تعلیمی نظام پر زور دیا گیا ہے۔ اگر ہمارے نوجوانوں کو ہندوستانی علمی نظام کے بارے میں اَچھی جانکاری فراہم کی جائیں تو انہیں بہت سی متاثر کن مثالیں ملیں گی۔تقریباً1,200 برس قبل ایک ماہر سویا نے سری نگر کو جہلم کے سیلاب سے بچانے کے لئے جو کام کیا تھا اسے ہائیڈرولک اِنجینئرنگ کہا جا سکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں علم اورسائنس کے ہر شعبے میں انمول خزانے موجود ہیں۔ یہ علمی دنیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ آج کے حالات میں ایسے باضابطہ طور پر پروان چڑھے علمی نظام کو دوبارہ استعمال کرنے کے طریقے تلاش کرے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے صدرِ جمہوریہ محترمہ دروپدی مرموکا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کشمیر یونیورسٹی کی کانووکیشن تقریب میں شرکت کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں فارغ التحصیل طلباءکو مُبارک باد دی اور ان کی مستقبل کی کوششوں میں کامیابی کی تمنا کی۔اُنہوں نے کہاکہ کانووکیشن تعلیمی کیلنڈر کے ساتھ ساتھ طالب علم کی زندگی میں بھی ایک بہت اہم دن ہے۔ اُنہوںنے کہا کہ یہ تعلیمی اور پیشہ ورانہ دونوں طرح کی ترقی کی راہ میں ایک سنگ میل ہے جس میں ایک مضبوط اور’وِکشت بھارت‘کی تعمیر میں اپنا حصہ اَدا کرنے کے لامحدود مواقع موجود ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے طالبات کو مُبارک باد دی ۔اُنہوں نے یہ جان کر خوشی کا اِظہار کیا کہ آج گولڈ میڈل حاصل کرنے والی کل طلباءمیں سے 66فیصد سے زیادہ ہماری بیٹیاں ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہماری بیٹیوں کی کامیابی ، ان کی خود اعتمادی ، ہمت ، تعلیم اور دیگر شعبوں میں نئے ریکارڈ بنانے کی صلاحیت پورے جموںوکشمیر یوٹی کے لئے فخر کی بات ہے ۔یہ ملک کے روشن مستقبل کی عکاسی کرتا ہے اور خواتین کی قیادت میں ترقی کی طرف ایک قدم ہے ۔اُنہوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ نئے مواقع تلاش کریں، نئے چیلنجوں کا مقابلہ کریں اور قوم کی تعمیر میں اپنا حصہ اَدا کریں۔اُنہوں نے کہا کہ سیکھنا زندگی بھر ہونا چاہیے۔ اس سے پیشہ ورانہ کیریئر میں تنقیدی اور تجزیاتی سوچ میں مدد ملے گی اور نوجوانوں کو اس قابل بنائے گا کہ وہ ہماری سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کی جاری سماجی تبدیلی میں مستقل طور پر اپنا حصہ اَدا کرسکیں۔ اُنہوں نے کہا کہ آنے والی دہائیوں میں علم معاشی ترقی کا اہم محرک ہوگا۔لیفٹیننٹ گورنرنے اعلیٰ تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ جدید تحقیق، اختراعات، نئی ایجادات اور معاشرے اور صنعتوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام بنانے کی کوشش کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مقامی کمیونٹیوں کی خدمت کرنے اورہر شخص کی زندگی میں تبدیلی لانے کے لئے ایک مضبوط میکانزم کی ضرورت ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ”تمسو ما جیوترگامایا“ یعنی اندھیرے سے روشنی تک کے اپنے نصب العین پر پورا اترنے اور ملک کی علمی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے کشمیر یونیورسٹی کی ستائش کی۔وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی پروفیسر نیلوفر خان نے یونیورسٹی کی رپورٹ پیش کی اور مختلف شعبوں میں یونیورسٹی کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔کانووکیشن تقریب میں چیف جسٹس جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جسٹس این کوٹیشور سنگھ، میئر ایس ایم سی جنید عظیم متو ، چیئرمین ڈی ڈی سی سری نگر آفتاب ملک ، مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں ، تعلیمی اِداروں کے سربراہان ، سینئر اَفسران ، فیکلٹی ممبران اور طلباءنے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے جاری کاموں کی بروقت تکمیل او رنگرانی کی ہدایت

Next Post

الطاف بخاری کے ہاتھوں سمبل میں اپنی پارٹی دفتر کا افتتاح

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
الطاف بخاری کے ہاتھوں سمبل میں اپنی پارٹی دفتر کا افتتاح

الطاف بخاری کے ہاتھوں سمبل میں اپنی پارٹی دفتر کا افتتاح

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS