Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

سیکرٹری کان کنی نے گورسائی پونچھ میں میگا عوامی دربار کی صدارت کی

by Indian Times
31/12/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سیکرٹری کان کنی نے گورسائی پونچھ میں میگا عوامی دربار کی صدارت کی
پونچھ….انفو……سیکرٹری کان کنی ڈاکٹر رشمی سنگھ نے پونچھ ضکع کا دورہ کیا اور یہاں موری گورسائی کے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری اسکول میں ایک بڑے عوامی دربار کی صدارت کی ۔ سیکرٹری نے پی آر آئی اور ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مختلف سرکاری محکموں کی طرف سے لگائے گئے سٹالز کا معائینہ کیا جس میں زراعت ، باغبانی ، صحت ، مویشی پالنے ، سماجی بہبود ، دستکاری ، ہینڈ لوم اور دیگر شعبوں سے متعلق اسکیموں کی نمائش کی گئی تھی ۔ دربار کا مقصد عوامی شکایات کا جائیزہ لینا اور ضلع میں ترقیاتی اقدامات کی پیش رفت کا جائیزہ لینا تھا ۔ تقریب کا آغاز فوجی جوانوں کی بہادری اور قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے دو منٹ کی خاموشی سے کیا گیا جنہوں نے سرنکوٹ میں عسکریت پسندوں کے حملے میں اپنی جانیں گنوائیں ۔ دربار کے دوران ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے اراکین ، پی آر آئیز اور مقامی لوگوں نے اپنے اپنے علاقوں سے متعلق متعدد خدشات کا اظہار کیا ۔ جن امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں ڈنہ شاہ سٹار یونیورسٹی اینڈ کالج کی تعمیر ، پوٹھہ سے گرسائی تک لنک روڈ اور بائی پاس روڈ ، مینڈھر تا کسبلاری روڈ براستہ بہرہ ، مورا دھرا روڈ ، گورسائی میں پرائمری ہیلتھ سنٹر اور ایوش سنٹر کی ضرورت ، بجلی بہتر سپلائی ، جل جیون مشن کیلئے پانی کے وسائل کا سائینسی مطالعہ ، اسکولوں میں پانی کی کمی ، اسکولوں کیلئے کھیل کے میدان کی تعمیر ، بندروں کے خطرے کو کم کرنا ، گورسائی میں بہتر بنکنگ اور اے ٹی ایم خدمات ، برانڈ بینڈ کنیکٹیوٹی کے مطالبات اور مختلف سڑکوں کی اپ گریڈیشن وغیرہ شامل ہیں ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ( مینڈھر ) کے ممبران ، بی ڈی سی چئیر پرسن، پی آر آئیز ، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور عوام الناس موجود تھے ۔ عوام کی شکایات کو توجہ سے سُننے کے بعد ڈاکٹر رشمی سنگھ نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے جائیز خدشات کو فوری طور پر دور کیا جائے گا ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ دربار کے دوران اٹھائے گئے مسائل کو ایک مخصوص ٹائم لائن میں ترجیح دیں اور حل کریں ۔ علاقہ مکینوں نے دور افتادہ علاقے گورسائی میں پہلی بار عوامی دربار کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جو خطے کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ہے ۔ ڈاکٹر رشمی سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی دربار کے انعقاد کا بنیادی مقصد انتظامیہ اور عوام کے درمیان مواصلاتی خلاءکو ختم کرنا تھا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سیکرٹری سیاحت نے عوامی شکایات او رمطالبات سماعت کی اور فوری اَزالے کا یقینی دہانی کی

Next Post

لیفٹنٹ گورنر نے شہید حوالدار عبدالمجید کی اہلیہ کو تقرری کا لیٹر سونپا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
Next Post
لیفٹنٹ گورنر نے شہید حوالدار عبدالمجید کی اہلیہ کو تقرری کا لیٹر سونپا

لیفٹنٹ گورنر نے شہید حوالدار عبدالمجید کی اہلیہ کو تقرری کا لیٹر سونپا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS