Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

لیبر کمشنر نے جموںوکشمیر بھر کے مزدوروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کا کیاانعقاد

by Indian Times
02/02/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…انفو……… لیبر کمشنر جموںوکشمیر چرندیپ سنگھ نے مزدوروں کے سایک بڑے اجتماع سے اِستفساری گفتگو کی جو جموںوکشمیر کے تمام 20اَضلاع سے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شامل ہوئے تھے ۔اِس بات چیت نے مزدوروں کو لیبر کمشنر کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے اور اَپنے مسائل کو اُٹھانے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔لیبر کمشنر نے قوم کے معماروں کے طور پر ان کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے ان کے مفادات کے تحفظ اور اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا کہ فلاحی سکیموں کا فائدہ ان کے اہل خانہ سمیت ہر مزدور تک پہنچے ۔ اُنہوں نے کہا کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کا مقصد آپ کی خدمت اور بااِختیار بنانا ہے ۔ اُنہوں نے بات چیت کے دوران ان کے درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیاجس میں ان کے بچوں کے لئے تعلیمی امداد، ہیلتھ کیئر وغیرہ جیسی فلاحی سکیموں کے فوائد حاصل کرنا شامل ہے۔ اُنہوں نے کارکنوں سے کہاکہ اگر آپ کو حکومت کے دیگر محکموں میں سکیموں کے فوائد حاصل کرنے میں کوئی مسئلہ درپیش ہے تو اِس کے لئے اضلاع میں ہمارے دفاتر آپ کو ان کے حصول میں مدد کریں گے۔“لیبر کمشنرموصوف نے مزدوروں پر زور دیا کہ لیبر قوانین کے تحت ان کے حقوق اور استحقاق سے آگاہ رہیں۔ اُنہوں نے کارکنوں کو ای۔شرم پورٹل پر رجسٹریشن کی طرف توجہ مبذول کی جس سے حکومت کو پی ایم وشوکرما سکیم ، پی ایم جیون جیوتی بیمہ یوجنا ، پی ایم سرکشا بیمہ یوجنا ، پی ایم شرم یوگی مان دھن پنشن سکیم اور دیگر یو ٹی اور مرکزی معاونت والی سکیموں کے تحت مزدوروں کو آسانی سے فائدہ پہنچانے میں مدد ملے گی۔کارکنوں کو 2 اور 3 فروری 2024 ءکو جموںو کشمیر یوٹی میں محکمہ خوراک کے ہر تحصیل سپلائی آفس میں منعقدہ دور روزہ کیمپوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا تاکہ اِس سلسلے میں سپریم کورٹ کی ہدایات کی تعمیل کرتے ہوئے چھوڑے گئے غیر منظم کارکنوںکو راشن کارڈ فراہم کئے جاسکیں۔ کارکنوں نے ان کی فلاح و بہبود اور آن لائن طریقہ کار کے ذریعے خدمات کی فراہمی کے لئے لیبر ڈیپارٹمنٹ کے کردار کو سراہا جس سے شراکت داروں کے لئے مختلف خدمات سے فائدہ اُٹھانا آسان ہوگیا ہے۔لیبر کمشنر نے کارکنوں کو یقین دلایا کہ اس طرح کی بات چیت کا مقصد لیبر فورس اور محکمہ کے درمیان بیداری اور تعاون کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے جموں میں سیاحت کے فروغ اور ترقی کا لیا جائیزہ

Next Post

صوبائی کمشنر کشمیر نے کشمیر میں برفباری کے بعد کی صورتحال کا لیاجائزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
صوبائی کمشنر کشمیر نے کشمیر میں برفباری کے بعد کی صورتحال کا لیاجائزہ

صوبائی کمشنر کشمیر نے کشمیر میں برفباری کے بعد کی صورتحال کا لیاجائزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS