Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ایس ڈی جی بی ایس ایف وائی بی کھورانیہ کا پانچ روزہ دورہ کشمیر اختتام پذیر

by Indian Times
24/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر/23مارچ/سرحدی حفاظتی فورس (بی ایس ایف) مغربی کمان کے خصوصی ڈائریکٹر جنرل (ایس ڈی جی) یوگیش بہادر کھورانیہ کا لائن آف کنٹرول پر سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کے مقصد کے لئے کیا جانے والا پانچ روزہ دورہ وادی کشمیر اختتام پذیر ہوا۔بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بی ایس ایف کی مغربی کمان کے ایس ڈی جی 18 سے 22 مارچ تک کشمیر فرنٹیئر کے پانچ روزہ دورے پر تھے۔انہوں نے کہا کہ اس دورے کا مقصد ایل او سی پر سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔ان کا بیان میں کہنا تھا: ‘موصوف ایس ڈی جی کے دورے کا آغاز بی ایس ایف کشمیر فرنٹیئر کے آئی جی اشوک یادو کے ایل او سی اور اندورنی علاقوں میں سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ سے ہوا’۔موصوف ترجمان نے بتایا کہ اس دورے میں فضائی جاسوسی اور دفاعی علاقوں کے ساتھ ساتھ کپوارہ اور سری نگر میں بی ایس ایف سیکٹر ہیڈ کوارٹر کا دورہ بھی شامل تھا۔انہوں نے کہا کہ ایس ڈی جی نے ہر مقام پر مقامی بی ایس ایف کمانڈروں اور جوانوں کے ساتھ حفاظتی منظر نامے اور لائن آف کنٹرول کے ساتھ آپریشنل تیاریوں کے بارے خود بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ مسٹر کھورانیہ نے دورے کے دوران فوج کی 15 ویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی سے بھی ملاقات کی اور بی ایس ایف اور فوج کے درمیان مشترکہ کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا اور اس دوران وادی میں امن، خوشحالی اور ترقی کے حصول کے لئے ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔موصوف ترجمان نے کہا کہ ایس ڈی جی نےکمپوزٹ ہسپتال اور ایس ٹی سی بی ایس ایف کمشیر کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے بھرتی ہونے والوں کی جسمانی اور پیشہ ورانہ مہارت کی تربیت کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران مسٹر کھورانیہ نے سینئر افسروں ،ماتحت افسروں اور جوانوں کے ساتھ پرہاری سمیلن کے توسط سے بات چیت کی۔ان کا کہنا تھا کہ اس دوران موصوف ایس ڈی جی نے بی ایس ایف اہلکاروں کی اعلیٰ سطح کی پیشہ ورانہ مہارت کی سراہنا کی اور ان کو تاکید کی کہ وہ وادی میں امن خراب کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے انتہائی چوکس رہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

شبیر احمد جہارہ نامی نوجوان بڈگام کے گوگجی پتھری میں پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا

Next Post

کشمیر کے مشہور باغ گل لالہ کو سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
کشمیر کے مشہور باغ گل لالہ کو سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا

کشمیر کے مشہور باغ گل لالہ کو سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS