Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Politics

جموں کشمیر میں استحصال پر مبنی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہئے/سید محمد الطاف بخاری

by Indian Times
26/04/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر/25اپریل / اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں دہائیوں سے جاری استحصال پر مبنی سیاست ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں روایتی جماعتوں اور ان کے لیڈروں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے مسترد کردیں۔اپنی پارٹی کے سربراہ آج وسطی ضلع بڈگام کے خانصاب علاقے میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ یہ جلسہ پارٹی کی جانب سے جاری انتخابی مہم کا حصہ تھی۔روایتی سیاسی جماعتوں اور ان کے رہنماو¿ں کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے سید محمد الطاف بخاری نے کہا، ”میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ یہ روایتی جماعتیں ووٹ مانگنے کے لیے لوگوں کے پاس آنے کی ہمت کہاں سے لاتے ہیں۔ سال 2019 میں ان جماعتوں نے یہ کہہ کر لوگوں سے ووٹ مانگے کہ وہ دفعہ 370 اور 35 اے کی حفاظت کریں گی۔ لیکن جب 5 اگست 2019 کو آزمائش کا وقت آیا تو ان نام نہاد عوامی نمائندوں نے دفعہ 370 اور 35A کی منسوخی کے خلاف بات کرنے یا احتجاج کرنے کی زحمت تک گوارا نہیں کی۔ کم از کم یہ ارکانِ پارلیمنٹ اس ان آئینی دفعات کی منسوخی کے خلاف بطور احتجاج مستعفی ہوسکتے تھے۔اب عجیب بات یہ ہے کہ یہ جماعتیں پھر لوگوں کے پاس ووٹ مانگنے آرہی ہیں۔ لوگ انہی پارٹیوں کو ووٹ کیوں دیں جو انہیں سالہا سال سے دھوکہ دیتی آرہی ہیں۔“انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آنے والے انتخابات میں روایتی پارٹیوں اور ان کے لیڈروں کو مسترد کر دیں، انہوں نے کہا، ”میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنے ووٹ کی طاقت کا استعمال کرکے ان کی استحصالی سیاست کو ختم کریں۔ انہیں جھوٹے وعدوں اور جذباتی نعروں کے ذریعے دوبارہ آپ کو دھوکہ دینے کا موقعہ نہ دیں۔“اپنی پارٹی کے سربراہ نے مرکزی وزیر داخلہ کے حالیہ بیان کو چشم کشا قرار دیا، جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ماضی میں جعلی انکاو¿نٹرس میں ہلاکتوں کے لیے این سی، پی ڈی پی اور کانگریس جیسی جماعتیں ذمہ دار رہی ہیں۔ انہوں نے کہا، ”اگرچہ ہمیں پہلے ہی اندازہ تھا کہ یہ روایتی سیاسی جماعتیں اور ان کے رہنما اقتدار اور سیاسی فوائد کے حصول کے لیے کتنے بے رحم ہو سکتے ہیں، لیکن ملک کے وزیر داخلہ کا بذاتِ خود اس کا انکشاف کرنے سے اب اس میں شک و شبہے کی کوئی گنجائش نہیں رہے ہے اور یہ انکشاف سب کے لئے چشم کشا ہے۔“سید محمد الطاف بخاری نے عوام سے پارلیمانی انتخابات میں اپنی پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا، ”میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ اگر آپ ہمیں اپنا مینڈیٹ دیں گے تو ہم آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔ اپنی پارٹی ایک نئی جماعت ہے، اور یہ لوک سبھا انتخابات میں پہلی بار حصہ لے رہی ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہمارے نمائیندے پارلیمنٹ میں جاکر جموں کشمیر کے عوام کے جذبات کی بھر پور نمائندگی کریں گے۔“انہوں نے وعدہ کیا کہ جب پارٹی پارلیمانی اور اسمبلی دونوں انتخابات میں مینڈیٹ حاصل کرے گی تو وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو درپیش تمام اہم مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں جھ±ٹ جائے گی۔انہوں نے کہا، ”ہمیں بہت کچھ کرنا ہے۔ ہمارے سینکڑوں نوجوان اب بھی جیلوں میں ہیں، اور ہمیں انہیں ان کے گھروں میں واپس لانا ہے۔ ہمیں اپنے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے ہیں۔ ہمیں جموں و کشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کرانا ہے۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو وہ تمام حقوق ملیں جو ملک کے آئین میں ہر شہری کو حاصل ہیں۔ ہمیں عوام کو سیاسی اور معاشی طور پر بااختیار بنانا ہے۔ اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اپنی پارٹی کی قیادت میں ان تمام مقاصد کے حصول کرنے کی خواہش بھی ہے اور صلاحیت بھی۔ ہمیں صرف آپ کے بھر پور تعاون کی ضرورت ہے۔“سید محمد الطاف بخاری نے بڈگام کے لوگوں سے وعدہ کیا کہ اپنی پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد وہ توسہ میدان سمیت یہاں کی کئی خوبصورت جگہوں کو سیاحتی مقامات کے بطور ترقی دے گی تاکہ یہاں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں۔ انہوں نے یہ بھی وعدہ کیا کہ اپنی پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد ہر گھر کو پانچ یونٹ بجلی مفت فراہم کرے گی۔جلسے میں اپنی پارٹی کے جو سرکردہ لیڈران موجود تھے، ا±ن میں پارٹی جنرل سیکرٹری رفیع احمد میر، صوبائی صدر کشمیر اور سرینگر پارلیمانی حلقہ انتخاب کے لئے پارٹی ا±میدوار محمد اشرف میر، ریاستی سیکرٹری اور ترجمانِ اعلیٰ منتظر محی الدین، ایس ٹی ونگ کے جنرل سیکرٹری خالد بڈھانہ، ایس ٹی ونگ کے صوبائی صدر رفیق بلوٹ، صوبائی سیکرٹری نجیب نقوی، اور سینئر رہنما وسیم ڈار، داو¿د لودھی، سید آزاد، سجاد شیخ، غلام محمد ہلال، بلال احمد ڈار، عاشق حسین، فیاض بخاری، مختار احمد میر، نذیر احمد چچی، مظفر احمد شیخ، شریف کسانہ، محمد امین وانی، اور دیگر لیڈران شامل تھے۔اس تقریب کا انتظام و انصرام محمد مقبول میر اور نذیر احمد مکدم نے کیا تھا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر کشتی حادثے کے متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی

Next Post

خوشحالی اور ترقی کےلئے دائمی امن ناگزیر/غلام حسن میر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
Next Post
خوشحالی اور ترقی کےلئے دائمی امن ناگزیر/غلام حسن میر

خوشحالی اور ترقی کےلئے دائمی امن ناگزیر/غلام حسن میر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS