Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

دہشت گردی انسان دشمن /وزیر اعظم مودی

by Indian Times
27/04/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر……….26اپریل…….. سی این آئی……. بہار کی سرزمین سے ایک مرتبہ پھر کانگریس کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ” ملک میں دہشت گردی “ کو بڑھاﺅا دینے والی جماعتوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ بی جے پی ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف سخت رہی ہے۔ لیکن جب بھی دہشت گردی کے خلاف کوئی کارروائی ہوتی ہے تو کانگریس کے پیٹ میں درد ہوتا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ دہشت گردی انسان دشمن ہے جس کا خاتمہ کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گئے اور جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ ملک کے تمام حصوں کو پاک کیا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے لوگ مسلسل ای وی ایم کو خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے، لیکن آج سپریم کورٹ نے انہیں بہت زور سے تھپڑ مارا۔ وہ کچھ بھی نہیں دیکھ پائیں گے، آج جمہوریت کیلئے اچھا دن ہے۔سی این آئی کے مطابق بہار کے اریرا علاقے میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ’بی جے پی ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف سخت رہی ہے۔ لیکن جب بھی دہشت گردی کے خلاف کوئی کارروائی ہوتی ہے تو کانگریس کے پیٹ میں درد ہوتا ہے۔ دہشت گردی انسان دشمن اور رجعت پسند ہے۔ لیکن اپنے ووٹ بینک کو بچانے کیلئے کانگریس دہشت گردی کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہے۔ انہو ں نے کہا ”یہ لوگ مسلسل ای وی ایم کو خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے، لیکن آج سپریم کورٹ نے انہیں بہت زور سے تھپڑ مارا۔ وہ کچھ بھی نہیں دیکھ پائیں گے، آج جمہوریت کیلئے اچھا دن ہے۔“وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ”دہشت گردی نے اب ایک نئی شکل اختیار کر لی ہے۔ ہتھیاروں اور بموں کے استعمال کے علاوہ وہ معاشرے کو اندر سے کھوکھلا کرنے کا کام کر رہے ہیں۔وزیر اعظم مودی نے مزید الزام لگایا کہ کانگریس ووٹ بینک کی سیاست کیلئے دہشت گردوں کے سامنے گھٹنے ٹیک رہی ہے اور اس نے انتہا پسند پیروکاروں اور انتہا پسندی کے حامیوں کے ساتھ بیک ڈور ڈیل کی ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

دوسرے مرحلے میں ووٹنگ اختتام پذیر:ووٹنگ کی مجموعی شرح قریب 70فیصدی رہی

Next Post

بی جے پی تمام عمل کی پیروی کے بعد یکساں سول کوڈ لانے کیلئے پرعزم /امیت شاہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

19/03/2026
لیفٹنٹ گورنر نے انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس ( آئی آر ایم ایس ) کے افسر ٹرینیز سے ملاقات کی
National

لیفٹیننٹ گورنر کی نوریہ ، چترا شکلادی ، اُگادی ، گڑی پڈو اور چیٹی چند کے موقعہ پر مُبارک باد

19/03/2026
جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر
Business

جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر

18/03/2026
Next Post
نریندر مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد کشمیر میں دہشت گردی پر قابو پا لیا گیا / امیت شاہ

بی جے پی تمام عمل کی پیروی کے بعد یکساں سول کوڈ لانے کیلئے پرعزم /امیت شاہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS