Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

دوسرے مرحلے میں ووٹنگ اختتام پذیر:ووٹنگ کی مجموعی شرح قریب 70فیصدی رہی

by Indian Times
27/04/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر26۔۔۔اپریل۔۔۔۔ سی این آئی۔۔۔۔ سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کے جموں ریاسی پارلیمانی حلقہ میں لوک سبھا انتخابات 2024کے تحت دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہوئی جس دوران ووٹنگ کی مجموعی شرح قریب 70فیصدی رہی ۔ اسی دوران ووٹروں میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا اور وہ صبح سے ہی قطاروں میں ووٹ ڈالنے کیلئے بے صبر نظر آئیں ۔ سی این آئی کے مطابق لوک سبھا انتخابات 2024کے دوسرے مرحلے میں 13ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پارلیمانی نشستوںکیلئے پُر امن طریقہ میں ووٹنگ ہوئی ۔ انتخابات کے پُر امن انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن آف انڈیا نے منصفانہ اور پرامن انتخابات کیلئے سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے ہیں اور بزرگ اور معذور ووٹرز کی سہولت کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ جموں کشمیر میں دوسرے مرحلے میں پارلیمانی حلقہ جموں ریاسی میں ووٹنگ ہوئی ۔جس دوران ووٹنگ کے اختتام پر قریب 70فیصدی ووٹنگ ہوئی ۔ جموں کشمیر کے چیف الیکٹول آفیسر کے مطابق پارلیانی حلقہ جموں ریاسی میں شام 5بجے تک 67فیصدی ووٹنگ ہوئی ۔ ان کے مطابق جموں ریاسی حلقہ میں 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جمعہ کو ہونے والی پولنگ کے دوران شام 5بجے 67فیصد سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔انہوں نے بتایا کہ سہ پہر 5 بجے حلقہ میں 67فیصد ووٹ ڈالے گئے، جبکہ پولنگ کا عمل شام 6بجے اختتام ہوا ہے۔خیال رہے کہ دوسرے مرحلے میں جموں پارلیمانی حلقہ میں نمائندگی کیلئے 22 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ 17.80 لاکھ سے زیادہ ووٹرز کریں گے۔ جموں پارلیمانی حلقہ 18 اسمبلی حلقوں میں پھیلا ہوا ہے، جس میں ریاسی، سانبہ ، جموں اور راجوری اضلاع شامل ہیں۔ادھر جموں میں پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی تھی اور حساس علاقوں میںڈرون کے ذریعے نگرانی ہو رہی تھی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر گاندربل نے ڈی سی آر سی میں اِنتظامات کا جائزہ لیا

Next Post

دہشت گردی انسان دشمن /وزیر اعظم مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ہمارا یقین ہے سب کا ساتھ، سب کا وکاس / وزیر اعظم مودی

دہشت گردی انسان دشمن /وزیر اعظم مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS