Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر گاندربل نے ڈی سی آر سی میں اِنتظامات کا جائزہ لیا

by Indian Times
27/04/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

گاندربل…..انفو……ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر گاندربل شیامبیر نے آئندہ لوک سبھا اِنتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں گاندربل اَسمبلی حلقہ کے اندر پولنگ کے بنیادی ڈھانچے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک جامع فیلڈ دورہ کیا۔اِس معائینے میں گورنمنٹ ڈِگری کالج گاندربل میں ڈِسپیچ کم رسیپٹ سینٹر (ڈِی سی آر سی) اور حلقے کے کئی دیگر پولنگ سٹیشنوں کا احاطہ کیا گیا۔ ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسرکے دورے کی توجہ اس بات کو یقینی بنانے پر مرکوز تھی کہ تمام پولنگ سٹیشنوں کو کم سے کم سہولیات (اے ایم ایف) سے لیس کیا جائے تاکہ تمام رائے دہندگان کے لئے ووٹنگ کے عمل کو آسان اور قابل رَسائی بنایا جاسکے۔اُنہوں نے وہیل چیئر تک رسائی کے لئے ریمپ کی دستیابی، پینے کے پانی کی مناسب سہولیات، مناسب بجلی، بیت الخلا¿ کی سہولیت اور معذور افراد (پی ڈبلیو ڈی) کے لئے خصوصی سہولیات سمیت اہم سہولیات کا معائینہ کیا۔شیامبیرنے شفاف اور بغیر کسی رُکاوٹ ووٹنگ کے تجربے کو آسان بنانے کے لئے محتاط تیاریوں کی ضرورت پر زور دیا۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے کہا کہ ہماری توجہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر ووٹر کو ووٹنگ کا منصفانہ اور مساوی تجربہ حاصل ہو۔ اُنہوں نے ضروری ہدایات دیں اور متعلقہ حکام کے درمیان قریبی تال میل کی تاکید کی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تمام پولنگ سٹیشنوں پر سہولیات رَسائی اور کارکردگی کے اعلیٰ ترین معیار پر پورا اُتریں۔اُنہوں نے ڈسپیچ کم رسیپٹ سینٹر کے اِنتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا جو 18 ۔گاندربل اسمبلی حلقہ کے اندر پولنگ سٹیشنوں پر اِنتخابی جماعتوں اور اِنتخابی مواد کو بھیجنے کے مرکز کے طور پر اہم کردار اَدا کرتا ہے۔یہ دورہ اِنتخابی عمل کی سا لمیت اور کارکردگی کے تحفظ کے وسیع تر اقدام کا حصہ تھا۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر کے ہمراہ ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتا، گاندربل اَسمبلی حلقہ کے اے سی آراور اے آر او، چیف ایجوکیشن آفیسر اور دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

بارہمولہ پارلیمانی حلقہ کےلئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنےکا عمل شروع

Next Post

دوسرے مرحلے میں ووٹنگ اختتام پذیر:ووٹنگ کی مجموعی شرح قریب 70فیصدی رہی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
دوسرے مرحلے میں ووٹنگ اختتام پذیر:ووٹنگ کی مجموعی شرح قریب 70فیصدی رہی

دوسرے مرحلے میں ووٹنگ اختتام پذیر:ووٹنگ کی مجموعی شرح قریب 70فیصدی رہی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS