Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

بارہمولہ پارلیمانی حلقہ کےلئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنےکا عمل شروع

by Indian Times
27/04/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

بارہمولہ…انفو…. ریٹرننگ آفیسر1۔ بارہمولہ پارلیمانی حلقہ مِنگا شیرپا نے بارہمولہ حلقہ میں آئندہ پارلیمانی اِنتخابات۔ 2024 ءکے لئے اِنتخابی نوٹیفکیشن جاری کیا۔اِس سلسلے میں ریٹرننگ آفیسر بارہمولہ پارلیمانی حلقہ نے اپنے دفتری چیمبر میں ایک پریس کانفرنس کی۔بریفنگ کے دوران آر او نے بتایا کہ فارم-1 آر او آفس بارہمولہ سے جاری کیا گیا ہے اور تمام دلچسپی رکھنے والے امیدوار جو 01-بارہمولہ پارلیمانی حلقہ سے لوک سبھا الیکشن لڑنا چاہتے ہیں ڈپٹی کمشنر آفس بارہمولہ میں پرچہ نامزدگی داخل کر سکتے ہیں۔ریٹرننگ آفیسر نے بریفنگ کے دوران کہا کہ فارم وَن آر او آفس بارہمولہ سے جاری کیا گیا ہے اور وہ تمام خواہشمند اُمیدوار جو 1۔ بارہمولہ پارلیمانی حلقہ سے لوک سبھا الیکشن لڑنا چاہتے ہیں وہ ڈپٹی کمشنر آفس بارہمولہ میں کاغذاتِ نامزدگی داخل کرسکتے ہیں۔مِنگاشیرپا نے بتایا کہ پارلیمانی حلقہ کے لئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی مدت 26 اپریل کو صبح 11بجے شروع ہوئی اور 3 مئی کو سہ پہر 3 بجے تک ہوگی جس سے دلچسپی رکھنے والے اُمیدوار لوک سبھا اِنتخابات لڑنے کے لئے اَپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرنے کی اِجازت ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 مئی کو آر او بارہمولہ کے دفتر میں کی جائے گی جبکہ کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 6 مئی دوپہر 3 بجے تک مقرر کی گئی ہے۔ اِس حلقے میں20 مئی کو اِنتخابات ہونے والے ہیں۔ریٹرننگ آفیسر نے پارلیمانی حلقہ کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اِس میں بارہمولہ ، کپواڑہ اور بانڈی پورہ اَضلاع کے 16 اسمبلی حلقوں اور ضلع بڈگام کے دو اسمبلی حلقوں میں 2,103 پولنگ سٹیشن شامل ہیں۔مِنگا شیرپا نے یقین دِلایا کہ اِنتظامیہ نے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف طریقے سے اِنتخابات کے اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے جامع اَقدامات کو عملایا گیا ہے اور الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کی ہدایات پر عمل کیا ہے۔آر او نے مزید کہا کہ تمام پولنگ سٹیشنوں پر کم سے کم سہولیات (اے ایم ایف) کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے اِنتظامات کو احتیاط سے رکھا گیا ہے جس میں جسمانی طور پرخاص اَفراد ووٹروںکے لئے خصوصی اِنتظامات کئے گئے ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

پلوامہ کے گورنمنٹ ایچ ایس ایس پنز گام اور ایچ ایس ایس چکورا میں سویپ پروگراموں کااِنعقاد

Next Post

ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر گاندربل نے ڈی سی آر سی میں اِنتظامات کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر گاندربل نے ڈی سی آر سی میں اِنتظامات کا جائزہ لیا

ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر گاندربل نے ڈی سی آر سی میں اِنتظامات کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS