پلوامہ….انفو………..سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اور الیکٹورل پارٹیسی پیشن (ایس وِی اِی اِی پی) اَقدامات کے تحت دو مقامات پر ایچ ایس ایس پنز گام اور ایچ ایس ایس چکورا میں بڑے جوش و خروش اور شرکت کے ساتھ منعقد کئے گئے۔پروگراموں میں رائے دہندگان کی تعلیم اور شرکت کو فروغ دینے کے مقصد سے مختلف سرگرمیوں کی نمائش کی گئی۔ اِن پروگراموں کی خصوصیات میں ثقافتی پرفارمنس، ریلیاں، لڑکیوں کے گروپوں کی طرف سے کشمیری چھکری پرفارمنس اور ووٹربیداری کے جامع سیشن شامل تھے۔اِن پروگراموں میں تمام شراکت داروں جیسے لوکل باڈیز، بی ایل او، آشا ورکروں، لمبرداروں، نوجوان ووٹروں، معذور اَفراد اور بزرگ شہریوںنے شرکت کی۔سویپ کے بینروں تلے مصوری مقابلہ اور شجرکاری مہم بھی منعقد کی گئی۔یہ تقریبات شہریوں کو ان کے جمہوری حقوق کو مو¿ثر طریقے سے اِستعمال کرنے کے لئے ضروری علم اور وسائل کے ساتھ بااختیار بنانے کے لئے ضلعی اِنتظامیہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔






