Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Politics

الیکشن کمیشن نے جموں میں 109خصوصی پولنگ سٹیشن قائم کئے

by Indian Times
27/04/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…………انفو…. الیکشن کمیشن آف اِنڈیا نے جموں پارلیمانی حلقہ میں رائے دہندگان کے لئے مختلف زُمروں کے 109 پولنگ سٹیشن قائم کئے جہاں عام اِنتخابات ۔ 2024 ءکے دوسرے مرحلے میںپولنگ ہوئی۔اِن اِختراعی پولنگ سٹیشنوںکو خواتین، جوانوں پر مشتمل، پی ڈبلیو ڈی مینڈ، گرین پولنگ سٹیشن، بارڈر پولنگ سٹیشن اور منفرد پولنگ سٹیشنوں کو بالخصوص خواتین، نوجوانوں، معذور اَفراد (پی ڈبلیو ڈی) کی ضروریات کو پورا کرنے، ماحول دوست طریقوں کو فروغ دینے اور خطے میں مختلف قسم کے رائے دہندگان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا۔جموں پارلیمانی حلقہ کے چاروں اَضلاع میں مخصوص موضوعات کے تحت پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھے جہاں ووٹ ڈالے گئے۔جموں ضلع میں خواتین کی طرف سے چلائے جارہے تین ،معذور اَفراد کی طرف سے چلائے جارہے تین ، نوجوانوں کی طرف سے چلائے جارہے دو ، چار گرین ، پچاس بارڈر اور تین منفردپولنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھے۔ اِسی طرح ضلع سانبہ میں رائے دہندگان کی سہولیت کے لئے خواتین کی طرف سے چلائے جارہے تین ،معذور اَفراد کی طرف سے چلائے جارہے تین،نوجوانوں کی طرف سے چلائے جارہے تین ، تین گرین ، بارہ سرحدی اور دو منفرد پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھے۔ اِسی طرح ضلع ریاسی میں خواتین کی طرف سے چلائے جارہے تین ، معذور اَفراد کی طرف سے چلائے جارہے تین ، نوجوانوں کی طرف سے چلائے جارہے تین ، چار گرین اور ایک منفرد پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھے۔ تھے۔راجوری (سندربنی۔کالاکوٹ) ضلع میںخاتوں کی طرف سے چلائے جارہے ایک، معذور اَفراد کی طرف سے چلائے جارہے ایک،نوجوانوں کی طرف سے چلائے جارہے ایک اور ایک گرین پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھے۔ نئے قائم ہونے والے پولنگ سٹیشنوں کا مقصد معاشرے کے تمام طبقوں کے لئے رَسائی اور نمائندگی کو یقینی بنا کر اِنتخابی عمل میں اِنقلاب لانا ہے۔ خواتین ، نوجوانوں اور پی ڈبلیو ڈی پر خصوصی توجہ سے ان سٹیشنوں کو ان کی منفرد ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تیار کردہ سہولیات سے لیس کیا گیا تھا جس سے جمہوری عمل میں فعال شرکت کے لئے سازگار ماحول کو فروغ ملا ہے۔مزید برآں، ماحولیاتی استحکام کے لئے الیکشن کمیشن کے عزم کو ان پولنگ سٹیشنوں پر سبز طریقوں کے نفاذ کے ذریعے ظاہر کیا گیاہے۔ ماحولیاتی اثرات کو کم سے کم کرنے اور سبز مستقبل کو فروغ دینے کے لئے ہر پہلو کو احتیاط سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔چیف الیکٹورل آفیسر پانڈورنگ کے پولے نےاس سنگ میل کے اقدام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان منفرد پولنگ سٹیشنوں کا قیام اِنتخابی عمل میں شمولیت اور پائیداری کو فروغ دینے کے لئے ہماری لگن کو واضح کرتا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کا ماننا ہے کہ ہر شہری کو اَپنے جمہوری حق کا اِستعمال کرنے کے لئے مساوی رسائی حاصل ہونی چاہئے اور یہ پولنگ سٹیشن اس مقصد کے حصول کی جانب ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتے ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

معصوم شہریوں کی ہلاکتوں میں ملوث سیاسی لیڈروں کو جوابدہ ہونا پڑےگا/ سید محمد الطاف بخاری

Next Post

پلوامہ کے گورنمنٹ ایچ ایس ایس پنز گام اور ایچ ایس ایس چکورا میں سویپ پروگراموں کااِنعقاد

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
پلوامہ کے گورنمنٹ ایچ ایس ایس پنز گام اور ایچ ایس ایس چکورا میں سویپ پروگراموں کااِنعقاد

پلوامہ کے گورنمنٹ ایچ ایس ایس پنز گام اور ایچ ایس ایس چکورا میں سویپ پروگراموں کااِنعقاد

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS