National نریندر مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد کشمیر میں دہشت گردی پر قابو پا لیا گیا / امیت شاہ سرینگر 02مئی سی این آئی جموں کے پونچھ ضلع میں فوجی گاڑی پر حملے میںملوث عسکریت پسندوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرکے کیس کو مکمل طو رپر حل کیا جائے گا کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی حکومت میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔امیت شاہ نے کہا کہ پورا ملک جانتا ہے کہ کشمیر سے کیناکماری تک ملک کتنا بدل گیا ہے اور ترقی کی راہیں ہموار ہو چکی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ایک قومی انگریزی نیوز چینل سی این این نیوز 18کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ امیت شاہ نے پونچھ حملہ سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نریندر مودی حکومت نے بہت سنجیدگی سے لیا ہے اور دہشت گردی کے دیگر معاملات کی طرح اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے اس کو صد فیصدی حل کیا جائے گا ۔ امیت شاہ نے کہا کہ حملے میںملوث جو بھی ہونگے ان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا اور ان کو اپنے انجام تک پہنچایا جائے گا ۔ امیت شاہ نے کہا ”پونچھ میں ہونے والے واقعے کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے۔ نریندر مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد کشمیر میں دہشت گردی پر قابو پا لیا گیا ہے۔ پورا ملک اب جانتا ہے کہ کشمیر میں دہشت گردی میں کمی آرہی ہے۔ اسی طرح،ہم اس کیس کو 100 فیصد حل کریں گے“۔ امیت شاہ نے کہا کہ پورا ملک جانتا ہے کہ کشمیر سے کیناکماری تک ملک کتنا بدل گیا ہے اور ترقی کی راہیں ہموار ہو چکی ہے ۔ کانگرریس کو نشانہ بناتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ جب بھی کانگریس گالیاں دینا شروع کرتی ہے اور ایسی زبان استعمال کرتی ہے تو بی جے پی سے لوگوں کی محبت بڑھتی ہے اور کرناٹک میں بھی ایسا ہی ہوگا،۔ انہوں نے کہا ”بی جے پی انتخابی مہم کے اتنے نچلے درجے پر نہیں جھکتی ہے۔ وزیر اعظم نے ہندوستان کے وقار کو برقرار رکھا ہے، غریبوں کے معیار زندگی کو بہتر کیا ہے، معیشت کو بہتر کیا ہے، ملک کی سلامتی کو برقرار رکھا ہے۔ اس کو ایسے الفاظ کہنے سے ووٹروں پر ضرور اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا ”جب بھی کانگریس اس قسم کی زبان استعمال کرتی ہے، بی جے پی کے لیے لوگوں کی محبت بڑھ جاتی ہے“۔ 03/05/2023
Politics جموں وکشمیر میں ٹرانسپورٹ صنعت کو پٹری پر لانے کیلئے پالیسی لائی جائے/الطاف بخاری جموں/2مئی /اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے جموں وکشمیر میں ٹرانسپورٹ صنعت میں بہتری کے لئے ٹھوس پالیسی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ موصولہ پریس ریلیز کے مطابق پارٹی خواتین ونگ صوبائی صدر جموں پونیت کور کے زیر اہتمام منعقدہ ایک جوائننگ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے الطاف بخاری نے کہا”حکومت کو ٹرانسپورٹ صنعت کی ترقی کے لئے پالیسی متعارف کرنی چاہئے جوکہ اِس وقت مشکل دور سے گذر رہی ہے اور اِس صنعت سے جڑے لوگ متبادل روزگار اپنانے پر مجبور ہیں۔مختلف اقسام کے محصولات اور دیگر مالی بوجھ بشمول قرضہ جات نے ٹرانسپورٹروں پر اضافی بوجھ ڈال دیا ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ ٹرانسپورٹ دوستانہ پالیسی مرتب کی جائے تاکہ ٹرانسپورٹروں کو راحت ملے“انہوں نے یقین دلایاکہ اپنی پارٹی ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ہے اور ا±ن کے مسائل کو حل کرانے میں اپنا اہم رول ادا کرے گی۔حکومتی وانتظامی سطح پر ہرجگہ ا±ن کے مسائل کو ا±جاگر کیاجائے گا۔اس موقع پر درجنوں ٹرانسپورٹروں نے سید محمد الطاف بخاری کی موجودگی میں اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اِن میں جموں کشمیر موٹرٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسو سی ایشن صدر مہندر سنگھ ، سرکردہ نیشنل کانفرنس لیڈر تیرتھ سنگھ قابل ِ ذکر ہیں۔ تیرتھ سنگھ کے ساتھ ا±ن کے حمایتوں نے بھی پارٹی کا دامن تھاما جن میں دویندر سنگھ، سندیپ سنگھ، گرچرن سنگھ، منوج کمار، روشن کمار، یش چوہدری، ستیم سنگھ بھی شامل ہیں۔ اِن کا خیر مقدم کرتے ہوئے الطاف بخاری نے ا±میدظاہر کی کہ پارٹی کو مضبوطی ملے گی۔ انہوں نے ٹرانسپورٹروں کے مطالبات ومسائل کو متعلقہ حکام کے ساتھ ا±ٹھاجلد سے جلد حل کرانے کا بھی یقین دلایا۔ انہوں نے حکومت پرزور دیاکہ ٹرانسپورٹروں کے حل طلب جائز مطالبات کو جلد سے جلد حل کیاجائے۔اس موقع پر سنیئر نائب صدر غلام حسن میر، صوبائی صدر جموں سردار منجیت سنگھ، اپنی پارٹی ٹریڈ یونین صدر اعجاز کاظمی، صوبائی صدر یوتھ ونگ جموں وپل بالی وغیرہ بھی موجود تھے۔ 03/05/2023