Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

دہشت گردی اور دہشت گردوںکی خوشنودی کانگریس کی تاریخ/وزیر اعظم مودی

by Indian Times
03/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

دہشت گردی اور دہشت گردوںکی خوشنودی کانگریس کی تاریخ/وزیر اعظم مودی
سری نگر/۲،مئی /جے کے این ایس /وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو الزام لگایا کہ کانگریس کی تاریخ ”دہشت گردی اور دہشت گردوں کو خوش “کرنے کے بارے میں ہے، اور پارٹی نے ملک کی دفاعی افواج پر سوال اٹھایا تھا، جب سرجیکل اسٹرائیک اور ہوائی حملے کیے گئے تھے۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق کرناٹک کے چتردرگہ علاقے میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کانگریس اور جے ڈی (ایس) پردہشت گردی کی حوصلہ افزائی کا الزام لگایا اور کہا کہ وہ کرناٹک میں کبھی بھی سرمایہ کاری نہیں بڑھا سکتے اور ریاست میں نوجوانوں کےلئے نئے مواقع پیدا نہیں کر سکتے۔انہوںنے کہاکہ کرناٹک کے لوگوں کو کانگریس کی تاریخ اور سوچ کو کبھی نہیں بھولنا چاہئے۔ کانگریس کی تاریخ دہشت اور دہشت گردوں کو خوش کرنے کی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ جب دہلی میں بٹلہ ہاو¿س انکاو¿نٹر ہوا، دہشت گردوں کی موت کی خبر سن کر کانگریس کے سب سے بڑے لیڈر کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے،وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ جب سرجیکل اسٹرائیک ہوا، جب ہوائی حملے ہوئے، کانگریس نے ملک کی دفاعی فورسز کی صلاحیت پر سوال اٹھائے۔انہوں نے عوام سے مخاطب ہوکہاکہ کرناٹک میں آپ نے دیکھا ہے کہ کانگریس کس طرح دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ کانگریس نے کرناٹک کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا تھا۔انہوں نے کہاکہ یہ بی جے پی ہے جس نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، اور خوشامد کے کھیل کو ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک خوشحال کرناٹک کےلئے اور اسے نمبر بنانے کے لیے ریاست کا محفوظ ہونا ضروری ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ کانگریس اپنی وارنٹی اور عوام کا اعتماد کھو چکی ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ بغیر وارنٹی کے اس کی انتخابی ضمانت جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کے انتخابی منشور میں کرناٹک کو ملک کی نمبر ایک ریاست بنانے کا روڈ میپ ہے۔مرکزی وزیر اے نارائن سوامی اور داونگیرے کے ایم پی جی ایم سدھیشورا سمیت دیگر موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈی سی نے کولگام میں جل جیون مشن کے تحت کاموں کی صورتحال کا جائزہ لیا

Next Post

نریندر مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد کشمیر میں دہشت گردی پر قابو پا لیا گیا / امیت شاہ سرینگر 02مئی سی این آئی جموں کے پونچھ ضلع میں فوجی گاڑی پر حملے میںملوث عسکریت پسندوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرکے کیس کو مکمل طو رپر حل کیا جائے گا کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی حکومت میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔امیت شاہ نے کہا کہ پورا ملک جانتا ہے کہ کشمیر سے کیناکماری تک ملک کتنا بدل گیا ہے اور ترقی کی راہیں ہموار ہو چکی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ایک قومی انگریزی نیوز چینل سی این این نیوز 18کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ امیت شاہ نے پونچھ حملہ سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نریندر مودی حکومت نے بہت سنجیدگی سے لیا ہے اور دہشت گردی کے دیگر معاملات کی طرح اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے اس کو صد فیصدی حل کیا جائے گا ۔ امیت شاہ نے کہا کہ حملے میںملوث جو بھی ہونگے ان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا اور ان کو اپنے انجام تک پہنچایا جائے گا ۔ امیت شاہ نے کہا ”پونچھ میں ہونے والے واقعے کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے۔ نریندر مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد کشمیر میں دہشت گردی پر قابو پا لیا گیا ہے۔ پورا ملک اب جانتا ہے کہ کشمیر میں دہشت گردی میں کمی آرہی ہے۔ اسی طرح،ہم اس کیس کو 100 فیصد حل کریں گے“۔ امیت شاہ نے کہا کہ پورا ملک جانتا ہے کہ کشمیر سے کیناکماری تک ملک کتنا بدل گیا ہے اور ترقی کی راہیں ہموار ہو چکی ہے ۔ کانگرریس کو نشانہ بناتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ جب بھی کانگریس گالیاں دینا شروع کرتی ہے اور ایسی زبان استعمال کرتی ہے تو بی جے پی سے لوگوں کی محبت بڑھتی ہے اور کرناٹک میں بھی ایسا ہی ہوگا،۔ انہوں نے کہا ”بی جے پی انتخابی مہم کے اتنے نچلے درجے پر نہیں جھکتی ہے۔ وزیر اعظم نے ہندوستان کے وقار کو برقرار رکھا ہے، غریبوں کے معیار زندگی کو بہتر کیا ہے، معیشت کو بہتر کیا ہے، ملک کی سلامتی کو برقرار رکھا ہے۔ اس کو ایسے الفاظ کہنے سے ووٹروں پر ضرور اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا ”جب بھی کانگریس اس قسم کی زبان استعمال کرتی ہے، بی جے پی کے لیے لوگوں کی محبت بڑھ جاتی ہے“۔

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
دفعہ370کی منسوخی اورسرجیکل اسٹرائیک جیسے فیصلے وزیراعظم نے باآسانی لئے/امت شاہ

نریندر مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد کشمیر میں دہشت گردی پر قابو پا لیا گیا / امیت شاہ سرینگر 02مئی سی این آئی جموں کے پونچھ ضلع میں فوجی گاڑی پر حملے میںملوث عسکریت پسندوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرکے کیس کو مکمل طو رپر حل کیا جائے گا کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی حکومت میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔امیت شاہ نے کہا کہ پورا ملک جانتا ہے کہ کشمیر سے کیناکماری تک ملک کتنا بدل گیا ہے اور ترقی کی راہیں ہموار ہو چکی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ایک قومی انگریزی نیوز چینل سی این این نیوز 18کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ امیت شاہ نے پونچھ حملہ سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نریندر مودی حکومت نے بہت سنجیدگی سے لیا ہے اور دہشت گردی کے دیگر معاملات کی طرح اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے اس کو صد فیصدی حل کیا جائے گا ۔ امیت شاہ نے کہا کہ حملے میںملوث جو بھی ہونگے ان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا اور ان کو اپنے انجام تک پہنچایا جائے گا ۔ امیت شاہ نے کہا ”پونچھ میں ہونے والے واقعے کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے۔ نریندر مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد کشمیر میں دہشت گردی پر قابو پا لیا گیا ہے۔ پورا ملک اب جانتا ہے کہ کشمیر میں دہشت گردی میں کمی آرہی ہے۔ اسی طرح،ہم اس کیس کو 100 فیصد حل کریں گے“۔ امیت شاہ نے کہا کہ پورا ملک جانتا ہے کہ کشمیر سے کیناکماری تک ملک کتنا بدل گیا ہے اور ترقی کی راہیں ہموار ہو چکی ہے ۔ کانگرریس کو نشانہ بناتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ جب بھی کانگریس گالیاں دینا شروع کرتی ہے اور ایسی زبان استعمال کرتی ہے تو بی جے پی سے لوگوں کی محبت بڑھتی ہے اور کرناٹک میں بھی ایسا ہی ہوگا،۔ انہوں نے کہا ”بی جے پی انتخابی مہم کے اتنے نچلے درجے پر نہیں جھکتی ہے۔ وزیر اعظم نے ہندوستان کے وقار کو برقرار رکھا ہے، غریبوں کے معیار زندگی کو بہتر کیا ہے، معیشت کو بہتر کیا ہے، ملک کی سلامتی کو برقرار رکھا ہے۔ اس کو ایسے الفاظ کہنے سے ووٹروں پر ضرور اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا ”جب بھی کانگریس اس قسم کی زبان استعمال کرتی ہے، بی جے پی کے لیے لوگوں کی محبت بڑھ جاتی ہے“۔

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS