Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

نریندر مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد کشمیر میں دہشت گردی پر قابو پا لیا گیا / امیت شاہ سرینگر 02مئی سی این آئی جموں کے پونچھ ضلع میں فوجی گاڑی پر حملے میںملوث عسکریت پسندوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرکے کیس کو مکمل طو رپر حل کیا جائے گا کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی حکومت میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔امیت شاہ نے کہا کہ پورا ملک جانتا ہے کہ کشمیر سے کیناکماری تک ملک کتنا بدل گیا ہے اور ترقی کی راہیں ہموار ہو چکی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ایک قومی انگریزی نیوز چینل سی این این نیوز 18کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ امیت شاہ نے پونچھ حملہ سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نریندر مودی حکومت نے بہت سنجیدگی سے لیا ہے اور دہشت گردی کے دیگر معاملات کی طرح اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے اس کو صد فیصدی حل کیا جائے گا ۔ امیت شاہ نے کہا کہ حملے میںملوث جو بھی ہونگے ان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا اور ان کو اپنے انجام تک پہنچایا جائے گا ۔ امیت شاہ نے کہا ”پونچھ میں ہونے والے واقعے کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے۔ نریندر مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد کشمیر میں دہشت گردی پر قابو پا لیا گیا ہے۔ پورا ملک اب جانتا ہے کہ کشمیر میں دہشت گردی میں کمی آرہی ہے۔ اسی طرح،ہم اس کیس کو 100 فیصد حل کریں گے“۔ امیت شاہ نے کہا کہ پورا ملک جانتا ہے کہ کشمیر سے کیناکماری تک ملک کتنا بدل گیا ہے اور ترقی کی راہیں ہموار ہو چکی ہے ۔ کانگرریس کو نشانہ بناتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ جب بھی کانگریس گالیاں دینا شروع کرتی ہے اور ایسی زبان استعمال کرتی ہے تو بی جے پی سے لوگوں کی محبت بڑھتی ہے اور کرناٹک میں بھی ایسا ہی ہوگا،۔ انہوں نے کہا ”بی جے پی انتخابی مہم کے اتنے نچلے درجے پر نہیں جھکتی ہے۔ وزیر اعظم نے ہندوستان کے وقار کو برقرار رکھا ہے، غریبوں کے معیار زندگی کو بہتر کیا ہے، معیشت کو بہتر کیا ہے، ملک کی سلامتی کو برقرار رکھا ہے۔ اس کو ایسے الفاظ کہنے سے ووٹروں پر ضرور اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا ”جب بھی کانگریس اس قسم کی زبان استعمال کرتی ہے، بی جے پی کے لیے لوگوں کی محبت بڑھ جاتی ہے“۔

by Indian Times
03/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

نریندر مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد کشمیر میں دہشت گردی پر قابو پا لیا گیا / امیت شاہ
سرینگر/ 02/مئی سی این آئی/ جموں کے پونچھ ضلع میں فوجی گاڑی پر حملے میںملوث عسکریت پسندوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرکے کیس کو مکمل طو رپر حل کیا جائے گا کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی حکومت میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔امیت شاہ نے کہا کہ پورا ملک جانتا ہے کہ کشمیر سے کیناکماری تک ملک کتنا بدل گیا ہے اور ترقی کی راہیں ہموار ہو چکی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ایک قومی انگریزی نیوز چینل سی این این نیوز 18کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ امیت شاہ نے پونچھ حملہ سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نریندر مودی حکومت نے بہت سنجیدگی سے لیا ہے اور دہشت گردی کے دیگر معاملات کی طرح اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے اس کو صد فیصدی حل کیا جائے گا ۔ امیت شاہ نے کہا کہ حملے میںملوث جو بھی ہونگے ان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا اور ان کو اپنے انجام تک پہنچایا جائے گا ۔ امیت شاہ نے کہا ”پونچھ میں ہونے والے واقعے کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے۔ نریندر مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد کشمیر میں دہشت گردی پر قابو پا لیا گیا ہے۔ پورا ملک اب جانتا ہے کہ کشمیر میں دہشت گردی میں کمی آرہی ہے۔ اسی طرح،ہم اس کیس کو 100 فیصد حل کریں گے“۔ امیت شاہ نے کہا کہ پورا ملک جانتا ہے کہ کشمیر سے کیناکماری تک ملک کتنا بدل گیا ہے اور ترقی کی راہیں ہموار ہو چکی ہے ۔ کانگرریس کو نشانہ بناتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ جب بھی کانگریس گالیاں دینا شروع کرتی ہے اور ایسی زبان استعمال کرتی ہے تو بی جے پی سے لوگوں کی محبت بڑھتی ہے اور کرناٹک میں بھی ایسا ہی ہوگا،۔ انہوں نے کہا ”بی جے پی انتخابی مہم کے اتنے نچلے درجے پر نہیں جھکتی ہے۔ وزیر اعظم نے ہندوستان کے وقار کو برقرار رکھا ہے، غریبوں کے معیار زندگی کو بہتر کیا ہے، معیشت کو بہتر کیا ہے، ملک کی سلامتی کو برقرار رکھا ہے۔ اس کو ایسے الفاظ کہنے سے ووٹروں پر ضرور اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا ”جب بھی کانگریس اس قسم کی زبان استعمال کرتی ہے، بی جے پی کے لیے لوگوں کی محبت بڑھ جاتی ہے“۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

دہشت گردی اور دہشت گردوںکی خوشنودی کانگریس کی تاریخ/وزیر اعظم مودی

Next Post

ایس اے پی آئی کے قومی سطح کے ماہرین نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

19/03/2026
لیفٹنٹ گورنر نے انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس ( آئی آر ایم ایس ) کے افسر ٹرینیز سے ملاقات کی
National

لیفٹیننٹ گورنر کی نوریہ ، چترا شکلادی ، اُگادی ، گڑی پڈو اور چیٹی چند کے موقعہ پر مُبارک باد

19/03/2026
جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر
Business

جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر

18/03/2026
Next Post
ایس اے پی آئی کے قومی سطح کے ماہرین نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

ایس اے پی آئی کے قومی سطح کے ماہرین نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS