Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار نے ’’پرواز سکیم ‘‘کا جائزہ لیا

by Indian Times
02/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر//انفو//ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں ’’ پرواز سکیم ‘‘ کے آغاز کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میںسیکرٹری اے پی ڈی محمد اکبر وانی، سیکرٹری زرعی پیداوار و بہبود کساناں شبنم کاملی ، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ ، ڈائریکٹر زراعت جموں / کشمیر ، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر جموں / کشمیر ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایچ پی ایم سی ، ڈائریکٹر فلوری کلچر جموں / کشمیر ، ڈائریکٹر فشریز جموںوکشمیر اور محکمہ کے دیگر متعلقہ اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ اِس سکیم کو مکمل طور پر عملائیںکیوں کہ اِس میں کسانوں کی معاشی حالات کو بہتربنانے کی زبردست صلاحیت موجود ہے۔ اُنہوں نے اَفسران سے یہ بھی کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اِس سکیم کی اہمیت سے آگاہ کریں تاکہ کسانوں کی کافی تعداد اِس سے فائدہ اُٹھاسکے۔اتل ڈولو نے سکیم کے مختلف پہلوئوں پر بات کرتے ہوئے اَفسران پر زور دیا کہ کسانوں کو سہولیت فراہم کی جانی چاہیئے اور سکیم سے متعلقہ دستاویزات کے کام کو آسان بنایا جانا چاہیئے ۔

اِس کے علاوہ اِس سکیم کے تحت کسانوں کو دی جانے والی سبسڈی بھی کسانوں کو بروقت اَدا کی جانی چاہیے۔دورانِ میٹنگ بتایا گیا کہ سری نگر اور جموں سے ممبئی ، دہلی ، بنگلورو ، چنئی اور دبئی جیسے راستوں کے لئے نرخوں کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔ میٹنگ میں یہ جانکاری دی گئی کہ جے کے ایچ پی ایم سی محکمہ باغبانی میں عمل درآمد کرنے والی ایجنسی ہوگی۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ حکومت کی طرف سے ’’ پرواز سکیم ‘‘شروع کی گئی تھی جس کا مقصد ائیرکار گو سے جموںوکشمیر میں کاشت کی جانے والی تازہ زرعی اور باغبانی اشیاء کی ترسیل کے لئے مارکیٹ لنکیج سپورٹ پیدا کرنا ہے۔اِس سکیم کے تحت جموںوکشمیر میں کاٹے جانے والے تازہ پھلوں کو ائیر کار گو کے ذریعے بھیجنے کے لئے کرایہ کے چارجز پر 25 فیصد سبسڈی دی جاتی ہے ۔ کسانوں کو ڈی بی ٹی موڈ کے ذریعے سبسڈ فراہم کی جائے گی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

عالم یوم معالجین :ایل جی سنہا نے ڈاکٹروں کو پر مبارکباد دی

Next Post

امپارڈ کا سری نگر میں ’’ حکومت کی کامیابی کی داستانوں پر کیس سٹیڈیز کی سند

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
امپارڈ کا سری نگر میں ’’ حکومت کی کامیابی کی داستانوں پر کیس سٹیڈیز کی سند

امپارڈ کا سری نگر میں ’’ حکومت کی کامیابی کی داستانوں پر کیس سٹیڈیز کی سند

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS