Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

شبنم کاملی نے کشمیر میں ایف پی او کی عمل آوری کا جائزہ لیا

تمام شراکت دار ایف پی او پروگرام کی عمل آوری کیلئے ہم آہنگی سے کام کریں گے

by Indian Times
02/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر//انفو//سیکرٹری محکمہ زرعی پیداواراور بہبود کساناں شبنم شاہ کاملی نے آج زرعی کمپلیکس لال منڈی سری نگر میں جموں وکشمیر کے کسانوں کی پیداواری آرگنائزیشنوں ( ایف پی اوز) کا جائزہ لینے کے لئے ایک پریلیمنری میٹنگ منعقد کی۔ میٹنگ میں ڈائریکٹرزراعت کشمیر چودھری محمد اقبال ، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر کشمیر غلام رسول میر ، ڈائریکٹر سری کلچر منظور احمد قادری، ڈائریکٹر فشریز اِرشاد احمد شاہ ، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری پورنیما متل ، ڈائریکٹر ایکسٹینشن سکاسٹ کشمیر پروفیسر دِل محمد مخدومی ، مختلف ایف پی اوز کے نمائندگان نے ذاتی طور پر شرکت کی جبکہ جموںودہلی میں مقیم اَفسران بشمول نبارڈ کے آفیسر نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔

سیکرٹری اے پی اینڈ ایف ڈبلیو نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جموںوکشمیر میں ایف پی اوز کے لئے ایکشن پلان کی اہمیت کے بارے میں بات کی ۔اُنہوں نے کہا کہ ایف پی او اِقدام کی کامیاب عمل آوری کے لئے تمام شراکت داروں کو اکٹھا ہونا چاہیے ۔اُنہوں نے کہا کہ آنے والے دِنوں میں ضلع وار ایکشن پلان تیار کیا جائے گا تاکہ ایف پی او کی مداخلت کو جموںوکشمیر یوٹی کے تمام علاقوں میں متعارف کیا جاسکے۔اُنہوں نے نوجوانوں کو بااِختیار بنانے کے لئے محکمہ کے عزم کا اعادہ کیا ۔

اُنہوں نے کسانوں میں بیداری کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایف پی او کے تمام شراکت داروں بشمول ایف پی اوز کے ممبران کے لئے صلاحیت سازی کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ فارمرس پروڈیو سر آرگنائزیشن ( ایف پی او ) کسی بھی زرعی، غیر فارمی مصنوعات وغیرہ کے پروڈیوسرس کی ایک آرگنائزیشن ہے ۔

ایف پی او کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ہر رُکن کو یکساں طور پر فائدہ پہنچے۔اِس سے قبل ڈائریکٹر زراعت کشمیر چودھری محمد اِقبال نے صوبہ کشمیر میں ایف پی اوز کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی۔ اُنہوں نے کہا کہ محکمہ اَب تک 40 ایف پی او رجسٹر کئے ہیں ۔اُنہوں نے کاشت کار برادری میں ایف پی او کے بارے میں بیداری پید اکرنے کے لے محکمہ کی طرف سے کی جانے والی مختلف مداخلتوں کے بارے میں بھی میٹنگ کو جانکاری دی۔مختلف شعبوں کے سربراہان ، ایف پی او کے نمائندوں ، نبارڈ کے نمائندوں ، سکاسٹ اور دیگر شراکت داروں نے بھی کسانوں کی پروڈیو سر آرگنائزیشن کے اِقدام کے حوالے سے اَپنے خیالات اور تاثرا ت کا اِظہار کیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

امپارڈ کا سری نگر میں ’’ حکومت کی کامیابی کی داستانوں پر کیس سٹیڈیز کی سند

Next Post

حساس راستوں پرغیرمعمولی حفاظتی بندوبست کے بیچ سالانہ امرناتھ یاترا2022شدومد سے جاری

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
2سال معطل رہنے کے بعدسالانہ امرناتھ یاترا2022کا باضابطہ طورپر آغاز

حساس راستوں پرغیرمعمولی حفاظتی بندوبست کے بیچ سالانہ امرناتھ یاترا2022شدومد سے جاری

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS