Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کیا پنچایت بڈھیری کا دورہ

by Indian Times
02/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کیا پنچایت بڈھیری کا دورہ
سانبہانفولیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے بیک ٹو وِلیج پروگرام مرحلہ چہارم کے تحت سانبہ بلاک کا دورہ کیا اور پنچایت گھر بڈھیری میں منعقد ہ بیک ٹو وِلیج کے تحت جاری سرگرمیوں میں حصہ لیا۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے نوجوانوں کی مہارتوں کو بڑھانے ، خود روزگار کے مواقع ، بہتر حکمرانی ، پنچایت راج اِداروں کو مضبوط بنانے کے علاوہ نشامکت ، روزگار یوکٹ جموںوکشمیر ، ڈیجیٹل جے اینڈ کے مہم کی بیداری پیدا کرنے پر خصوصی زور دیا۔اُنہوں نے پنچایتی نمائندوں او رعلاقے کے لوگوں سے بھی بات چیت کی ۔ اُنہوں نے اَپنے اَپنے علاقوں کی ترقی اور فلاح و بہبود سے متعلق مسائل کا نوٹس لیا۔مشیر موصوف نے دورے پر آئے اَفسران او رلائن ڈیپارٹمنٹ کے اَفسران سے بھی اِستفساری گفتگو کی اور مختلف فلیگ شپ سکیموں کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں رائے حاصل کی۔اِس موقعہ پر خطا ب کرتے ہوئے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے ” بیک ٹو وِلیج پروگرام “ کے مقاصد پر روشنی ڈالی اور اُنہوں نے کہا کہ مختلف سرکاری معاونت والی سکیموں میں صد فیصد اہداف لیا گیا ہے جس میں آیوشمان بھارت گولڈن کارڈ رجسٹریشن ، سوشل سیکورٹی سکیمیں، آدھار سیڈنگ اور مالی شمولیت کے علاوہ اسے برقرار رکھا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت جموںوکشمیر کوملک کے سب سے ترقی یافتہ خطوں میں سے ایک کے طور پر ترقی دینے کے لئے پُر عزم ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مختلف ترقیاتی اقدامات پہلے ہی اُٹھائے گئے ہیں اور پورے جموںوکشمیر میں اَمن اور ترقی کو یقینی بنانے کے لئے عام لوگوں کا تعاون ضروری ہے۔ اُنہوں نے کہا ،” عوامی پی آر آئیز کی شرکت دیرپا ترقی کے لئے کلید ہے ۔“ مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے مقامی لوگوں کی طرف سے اُٹھائے گئے مسائل کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایل جی قیادت والی اِنتظامیہ پی آر آئیز کو مزید بااِختیار بنانے کے لئے پُر عزم ہے تاکہ دیہی علاقوں کی مجموعی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے کیوں کہ وہ لوگوں کو درپیش مسائل سے بخوبی واقف ہیں ۔ اُنہوں نے متعلقہ محکموں کو عوام کی طرف سے اُٹھائے گئے جائز مسائل کے ازالے کے لئے ضروری ہدایات بھی دیں۔اِس موقعہ پر مشیر موصوف نے اِستفادہ کنند گان میں لینڈ پاس بکس ، مالی شمولیت کے تحت منظور ی نامے اور بے بی کٹس بھی تقسیم کئے۔بعد میں مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے ہائی سکول نانکے چک کا بھی دورہ کیا اور طلباءاور عملے سے بات چیت کی اور معیاری تعلیم تک مساوی رَسائی کے علاوہ دُور دراز علاقوں میں دستیاب تعلیمی بنیادی ڈھانچے کے معیار کا جائزہ لیا۔اِس دوران مشیرموصوف نے مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا بھی معائینہ کیا اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سکیموں کے بارے میں دریافت کیا۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ انورادھا گپتا ، وِزٹنگ آفیسر ، ڈائریکٹر پشو پالن شوبرا شرما کے علاوہ ڈی ڈی سی ممبر ، سرپنچ او رمقامی لوگ بھی تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سنجیو ورما نے رام بن میں پنچائت میترا ۔ اے اور بلوت کا دورہ کیا

Next Post

 کمشنر سیکرٹری ریونیو نے ڈی کے مارگ میں لینڈ پاس بک ، گولڈن کارڈ اور منظور ی نامے تقسیم کئے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
 کمشنر سیکرٹری ریونیو نے ڈی کے مارگ میں لینڈ پاس بک ، گولڈن کارڈ اور منظور ی نامے تقسیم کئے

 کمشنر سیکرٹری ریونیو نے ڈی کے مارگ میں لینڈ پاس بک ، گولڈن کارڈ اور منظور ی نامے تقسیم کئے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS