ڈائریکٹر زراعت کشمیر چودھری محمد اقبال کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع
کسانوں میں خوشی کی لہر،حکومت کا کیا شکریہ ادا،کہا چودھری ایک محنتی، ہمدرد اور عوام دوست آفیسر ہے
ریاض بڈھانہ
حکومت کی جانب سے جاری ایک حکم نامے میں ڈائریکٹر زراعت کشمیر چودھری محمد اقبال کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ ڈائریکٹر رواں سال دسمبر میں اپنی ملازمت سے مستعفی ہونے والے تھے۔حکومت کی جانب سے ملازمت کی مدت میں ایک سال کی توسیع پر کسانوں میں ایک بار پھر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ،کسانوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں کشمیر میں زرعی شعبے میں کافی بہتری آئی ہے اور اس میں ڈائریکٹر موصوف نے اہم کردار ادا کیا ہے، دریں اثنائ آج عام لوگوں بالخصوص کسانوں نے ڈائریکٹر کی ملازمت میں توسیع پر حکومت کا شکریہ ادا کیا اور چودھری محمد اقبال کو مبارکباد پیش کی جبکہ کچھ کسانوں نے ہم سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چودھری محمد اقبال ایک محنتی، ہمدرد اور عوام دوست آفیسر ہیں آج ایک بار پھر ان کی محنت رنگ لائی ہے۔






