Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

دیہی علاقوں میں ترقی یو ٹی کی سماجی و اقتصادی ترقی کو ہوا دے رہی ہے ۔ ایل جی سنہا

by Indian Times
03/10/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

دیہی علاقوں میں ترقی یو ٹی کی سماجی و اقتصادی ترقی کو ہوا دے رہی ہے ۔ ایل جی سنہا
سرینگر۔۔۔ انفو۔۔۔۔لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے جموں و کشمیر یو ٹی کی گرام پنچائتوں میں لین دین کے بی ایچ آئی ایم ۔ یو پی آئی موڈ کو اپناتے ہوئے ’ کیش لیس پنچائتوں ‘ کا افتتاح کیا ۔ راج بھون میں محکمہ دیہی ترقی اور پنچائتی راج کی طرف سے منعقدہ سوچھ بھارت دیوس تقریب میں لفٹینٹ گورنر نے پی ایم اے وائی ۔ جی کے بے زمین استفادہ کنندگان کو زمین کی الاٹمنٹ کے احکامات سونپے ۔ گاندھی جینتی کے موقع پر آج کل 245 بے زمین پی ایم اے وائی ۔ جی سے مستفید ہونے والوں کی شناخت زمین کی الاٹمنٹ آرڈر کیلئے کی گئی ۔ اس موقع پر انہوں نے جموں و کشمیر میں 13 بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کی عمارتیں پی آر آئی کے نمائندوں کیلئے وقف کیں ۔ اپنے خطاب میں لفٹینٹ گورنر نے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کا جموں و کشمیر کی ایک نئی تقدیر کی تشکیل کیلئے شکریہ ادا کیا جس نے ’ ماڈل ‘ زمرے کے تحت او ڈی ایف پلس کا تاریخی سنگ میل حاصل کیا ہے ۔ انہوں نے محکمہ دیہی ترقی ، پنچائتی راج اداروں کے نمائندوں اور شہریوں کو تمام 6650 دیہاتوں میں 100 فیصد صفائی اور ٹھوس اور مائع فضلہ کے انتظام کو حاصل کرنے پر مبارکباد دی ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ تمام پنچائتوں میں گھر گھر کچرے کو اکٹھا کرنا شروع کیا گیا ہے ، الگ کرنے کے شیڈ قائم کئے گئے ہیں اور فضلہ اکٹھا کرنے کے طریقہ کار کی پائیداری کو یقینی بنانے کیلئے ایک مالیاتی ماڈل تیار کیا گیا ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے دیہات میں رہنے والے لوگوں کی زندگیوں میں سماجی و اقتصادی تبدیلی لانے کیلئے یو ٹی انتظامیہ کی کوششوں کا اشتراک کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” دیہی علاقوں میں ترقی جے اینڈ کے یو ٹی کی سماجی و اقتصادی ترقی کو ہوا دے رہی ہے ۔ ہمارے گاو¿ں سہولیات ، رابطے اور بنیادی ڈھانچے کے لحاظ سے شہروں کے قریب آ گئے ہیں ۔ “ انہوں نے مزید کہا کہ شراکتی نقطہ نظر کے ساتھ ہم نے سماجی اور ماحولیاتی تحفظ کو مضبوط کیا ہے اور نچلی سطح پر کاروباری مواقع پیدا کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج جموں و کشمیر کی 4274 گرام پنچائتوں کی کیش لیس موڈ پر آن بورڈنگ گرام پنچائتوں کو ڈیجٹل بنانے اور انہیں زیادہ شفاف ، جوابدہ اور موثر بنانے کی حکومت کی کوششوں کا حصہ ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے ’ سوچھتا بلٹین ‘ کے اس نئی پہل کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف رورل سینی ٹیشن کی ستائش کی جو کہ جن ۔ بھاگیداری کے جذبے کے تحت اضلاع کی روزانہ کی تازہ کاریوں ، سرگرمیوں کی نگرانی اور اشتراک کرنے کیلئے اور کمیونٹی کے اراکین کو رائے دینے اور ” سوچھ اور سوستھ جموں و کشمیر “ کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنے کی ترغیب دیتی ہے ۔ انہوں نے محکمہ دیہی ترقی کو ہدایت دی کہ دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کیلئے لگائے گئے نئے نظام کو متحرک رکھا جائے ، اس سفر میں جو نئی سہولیات تیار کی گئی ہیں ا ن کی مناسب دیکھ بھال کی جائے اور ویسٹ منیجمنٹ سسٹم کی مسلسل نگرانی کی جائے ۔ انہوںنے مصنوعی ذہانت جیسی ٹیکنالوجی کی مدد سے سوچھ گرام کے روز مرہ کے انتظام اور مستقبل کی دیگر ضروریات کیلئے ڈیٹا کے تجزیہ پر زور دیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے گاندر بل ، رام بن، سرینگر ، بڈگام اور کولگام کے ڈپٹی کمشنروں اور سوچھتا چیمپئینز کو سوچھتا مہموں اور او ڈی ایف پلس ماڈل کا درجہ حاصل کرنے میں ان کی شاندار شراکت کیلئے مبارکباد دی ۔ اس موقع پر ایس بی ایم ۔ جی کے تحت چار کتابچے آن ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن گائیڈ لائینز ، لیگیسی ویسٹ منیجمنٹ گائیڈ لائینس ، سیف سینی ٹیشن انڈیکس اور پنچائت صفائی انڈیکس جاری کئے گئے اور کیش لیس پنچائتوں کے سرپنچوں کو بھی اس موقع پر نوازا گیا ۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری ، لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ، کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی اور پنچائتی راج ، ڈویژنل کمشنر کشمیر ، ڈپٹی کمشنرز ، پی آر آئی ، ایچ او ڈیز ، سینئر افسران ، سوچھتا چیمپئینز اور پی ایم اے وائی ۔ جی کے تحت استفادہ کنندگان نے ذاتی طور پر اور ورچوئل موڈ کے ذریعے تقریب میں شرکت کی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹنٹ گورنر نے گاندھی جینتی کے موقع پر یو ٹی سطح کی تقریب سے خطاب کیا

Next Post

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے تاریخی لالچوک، سرینگر سے سی آر پی ایف خواتین بائیک مہم ’یشسوینی‘ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

19/03/2026
لیفٹنٹ گورنر نے انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس ( آئی آر ایم ایس ) کے افسر ٹرینیز سے ملاقات کی
National

لیفٹیننٹ گورنر کی نوریہ ، چترا شکلادی ، اُگادی ، گڑی پڈو اور چیٹی چند کے موقعہ پر مُبارک باد

19/03/2026
جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر
Business

جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر

18/03/2026
Next Post
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے تاریخی لالچوک، سرینگر سے سی آر پی ایف خواتین بائیک مہم ’یشسوینی‘ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے تاریخی لالچوک، سرینگر سے سی آر پی ایف خواتین بائیک مہم ’یشسوینی‘ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS