Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

لیفٹنٹ گورنر نے گاندھی جینتی کے موقع پر یو ٹی سطح کی تقریب سے خطاب کیا

by Indian Times
03/10/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹنٹ گورنر نے گاندھی جینتی کے موقع پر یو ٹی سطح کی تقریب سے خطاب کیا
سرینگر…. انفو……لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے محکمہ اسکولی تعلیم کی جانب سے مہاتما گاندھی کی 154 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر منعقدہ یو ٹی سطح کے پروگرام سے خطاب کیا ۔ اس تقریب نے اننت ناگ سے شروع کی گئی ’ شانتی یاترا ‘ اور دیگر پروگراموں کے سلسلے کے اختتام کو بھی نشان زد کیا جو پورے یو ٹی بھر کے اسکولوں میں منعقد ہونے والی گاندھی جینتی کی مہینہ بھر کی تقریبات کا حصہ ہیں ۔ اپنے خطاب میں لفٹینٹ گورنر نے گاندھی جینتی اور سابق وزیر اعظم جناب لال بہادر شاستری کی یومِ پیدائش کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ۔ لفٹینٹ گورنر نے مہاتما گاندھی کی لازوال اقدار کو یاد کیا جو دنیا بھر کی نسلوں کو متاثر کر رہی ہیں اور سچائی ، اہنسا ، ستیہ گرہ ، سادہ زندگی کی طاقت پوری انسانیت کو امن اور بھائی چارے کی راہ پر گامزن کر رہی ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” باپو کے خیالات لوگوں کی خوشحالی ، وقار اور بااختیار بنانے کا طاقتور ذریعہ ہیں ۔ ان کے لازوال نظریات ہی دنیا کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کا واحد موثر ذریعہ ہیں “۔ لفٹینٹ گورنر نے باپو اور ان کے نظریات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے شانتی یاترا کے دوران 27000 سے زیادہ طلبہ کے متاثر کُن سفر کی ستائش کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ باپو کی زندگی ہمیں سکھاتی ہے کہ لگن اور اسباب کی پاکیزگی کا جذبہ نہ صرف آزادی کو یقینی بنا سکتا ہے بلکہ سماج کو بھی خوشحال بنایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا ” باپو کے خوابوں کا جموں و کشمیر بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ جموں و کشمیر کے کونے کونے سے تشدد کے خلاف اٹھنے والی آوازیں اور ” شانتی یاترا “ میں لوگوں کی بھر پور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ مہاتما گاندھی کی امن اور جامع ترقی کی تعلیم جن ۔ آندولن میں بدل گئی ہے ۔ “ لفٹینٹ گورنر نے سماج کے ہر طبقے بالخصوص نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ بابائے قوم کی گرانقدر تعلیمات سے دانشمندی حاصل کریں اور ایک پُر امن ، جامع اور مساوی معاشرے کی تعمیر کیلئے جدو جہد کریں ۔ انہوں نے کہا کہ باپو کا ہر قیمتی لفظ ایک ادارے کے طور پر کام کرتا ہے ۔ آپ ان کے فلسفہ حیات سے جو سیکھیں گے وہ کہیں اور نہیں ملتا ۔ انہوں نے کہا کہ باپو کے نظریات کا قیمتی خزانہ ہی قوم کی تعمیر میں آپ کی رہنمائی کرسکے گا اور یہ آپ کو سماجی مفادات کے تحفظ کیلئے بااختیار بنائے گا ۔ لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا کہ پوجیہ باپو کی زندگی بھر کی مہمات اور ان کے سچائی ، عدم تشدد ، بے لوث خدمت ، قربانی ، محبت اور رواداری کے فلسفے کو جموں کشمیر کے سنہرے مستقبل کے حصول کیلئے تمام شہریوں کی رہنمائی جاری رکھنا چاہئیے ۔ لفٹینٹ گورنر نے فنکاروں اور طلباءکی بھی ستایش کی کہ انہوں نے مہاتما گاندھی کی زندگی کو ان کی دلکش پرفارمنس کے ذریعے پیش کیا ۔ یو ٹی سطح کی تقریب میں لفٹینٹ گورنر نے مہاتما گاندھی کی تعلیمات اور فلسفے کو فروغ دینے میں غیر معمولی تعاون کیلئے ملک بھر کے نامور گاندھیائیوں کو اعزاز سے نوازا ۔ انہوں نے شانتی یاترا کے شرکاءسے بھی بات چیت کی اور گاندھی جینتی کی تقریبات کے ایک حصہ کے طور پر منعقدہ مختلف مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباءکو مبارکباد دی ۔ اس موقع پر گاندھی وادی بشمول پدم شری ایس پی ورما ، مسٹر رمیش بھیا ، مسٹر لکشمی داس ، ڈاکٹر رنجنا مکوپادھیائے اور اشوک کپور نے مہاتما گاندھی کی زندگی بھر کی مہموں پر روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر لفٹینٹ گورنر کے مشیر ، چیف سیکرٹری ، پرنسپل سیکرٹری سکول ایجوکیشن ، لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ، انتظامی سیکریٹریز ، سینئر حکام ، تعلیمی اداروں کے سربراہان ، طلباء، اساتذہ ، نوجوان اور ممتاز شہری موجود تھے ۔ یو ٹی بھر کے تعلیمی ادارے بھی ورچوئل موڈ کے ذریعے شامل ہوئے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹنٹ گورنر نے مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی

Next Post

دیہی علاقوں میں ترقی یو ٹی کی سماجی و اقتصادی ترقی کو ہوا دے رہی ہے ۔ ایل جی سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
دیہی علاقوں میں ترقی یو ٹی کی سماجی و اقتصادی ترقی کو ہوا دے رہی ہے ۔ ایل جی سنہا

دیہی علاقوں میں ترقی یو ٹی کی سماجی و اقتصادی ترقی کو ہوا دے رہی ہے ۔ ایل جی سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS