زبیر احمد نے بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت پنچائت حلقہ صفا پورہ میں ترقیاتی سرگرمیوں کا جائیزہ لیا
گاندر بلانفوکمشنر سیکرٹری خوراک ، شہری سپلائیز اور امور صارفین زبیر احمد نے حکومت جموں و کشمیر کے بیک ٹو ولیج فلیگ شپ پروگرام کے چوتھے مرحلے کے ایک حصے کے طور پر آج گاندر بل کا دو روزہ دورہ مکمل کیا ۔ ضلع کے دورے کے دوران مسٹر زبیر نے پنچائت حلقہ صفا پورہ سی میں ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے متعلقہ سرکاری افسران ، پنچائت کے نمائندوں ، مقامی شہریوں اور علاقے کے نوجوانوں سے بیک ٹو ولیج پروگرام کے حصے کے طور پر مذکورہ پنچائت میں کی گئی ترقیاتی مداخلتوں پر ان کی رائے حاصل کرنے کیلئے وسیع تبادلہ خیال کیا ۔ علاقے کے پنچائتی نمائندوں اور مقامی لوگوں نے گذشتہ بیک ٹو ولیج پروگراموں میں کئے گئے ترقیاتی وعدوں کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ جموں و کشمیر حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے بیک ٹو ولیج پروگرام کے مقاصد کا خاکہ پیش کرتے ہوئے مسٹر زبیر نے کہا کہ یہ منفرد پروگرام حکومت جموں و کشمیر کی طرف سے شروع کیا گیا ایک جدید پالیسی فریم ورک ہے جس کا مقصد عوام کے ذریعے ترقیاتی کاموں کے لئے شراکتی اور نیچے تک کی منصوبہ بندی کرنا ہے ۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ ہر گاو¿ں میں ضروریات کا جائیزہ لیں علاقے کی مخصوص ترقیاتی اور اقتصادی صلاحیت کو حاصل کریں اور نچلی سطح پر مناسب مداخلتوں اور اصلاحی اقدامات کے ذریعے ترقیاتی خلاءکو پُر کرنے کیلئے سرکاری اسکیموں /پروگراموں کی فراہمی پر باقاعدگی سے فیڈ بیک جمع کریں ۔ اس موقع پر پی آرآئی کے اراکین ، عوام اور دیگر شرکاءکو آپکی زمین ۔ آپکی نگرانی اور مائی سکیمز پورٹل کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ۔ کمشنر سیکرٹری نے مقامی لوگوں میں زمین کی پس بُکس تقسیم کیں ۔ دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں بالخصوص خواتین کو درپیش مسائل کا جائیزہ لینے کیلئے الگ الگ گرام سبھا اور مہلا سبھا کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ مسٹر زبیر نے گورنمنٹ کالج فار انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی صفا پورہ اور کچھ مقامی سرکاری سکولوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں کے فیکلٹی اور عملے سے بات چیت کی ۔ ڈی ڈی سی ممبر صفا پورہ عبدالرشید ، بی ڈی سی چئیر مین صفا پورہ گوہر ریشی ، سرپنچ صفا پورہ ۔ سی جہانگیر کچے اور دیگر پی آر آئی ممبران نے بھی تقریبات میں شرکت کی ۔






