دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر کی تصویر بالکل بدل گئی /امت شاہ
سرینگر03اکتوبر سی این آئی جموں کشمیر میں دفعہ 370کی منسوخی کے بعد کسی میں ذرا سا کنکر بھی پھینکنے کی ہمت نہیں ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ ہمارا کشمیر بھارت کا تاج بن کر پھل پھول رہا ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ہماری معیشت دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن گئی ہے۔ ہندوستان دنیا کا پیداواری مرکز بن گیا ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق گجرات میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر کی تصویر بالکل بدل گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 جواہر لال نہرو کے تحفے کو وہاں کی حکومتیں سالوں تک بچوں کی طرح پالتی رہی اور ہمارا کشمیر ہندوستان کے ساتھ اپنا رشتہ بنانے میں ناکام رہا۔انہوں نے پارلیمنٹ میں آرٹیکل دفعہ کو منسوخ کرنے کا بل لانے پر کانگریس قائدین کی انتباہ کا حوالہ دیا اور کہا کہ انہوں نے مجھے متنبہ کیا کہ اگر یہ منظور ہوا تو خون کی ندیاں بہیں گی۔امیت شاہ نے کہا ”راہل بابا، خون کی ندیوں کو بھول جاو¿، کسی میں ایک چھوٹا سا کنکر بھی پھینکنے کی ہمت نہیں اور ہمارا کشمیر ہندوستان کا تاج بن کر پھل پھول رہا ہے۔“امیت شاہ نے کہا کہ جب مودی سرکار آئی تو پاکستان کی طرف سے ایسی کوششوں کا منہ توڑ جواب ہمارے بہادر سپاہیوں نے پاکستان کے اندر سرجیکل ایئر اسٹرائیک کی صورت میں دیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ دنیا میں ایک نیا پیغام گیا ہے کہ کوئی بھی ہندوستانی فوج اور سرحدوں کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرسکتا، ورنہ قیمت چکانی ہے ۔ امیت شاہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ہماری معیشت دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن گئی ہے۔ شاہ نے کہا کہ ہندوستان دنیا کا پیداواری مرکز بن گیا ہے۔






