اے ڈی سی بڈگام کی زیر صدارت چاڈورہ کے پنچایت حلقہ پانزن میں ہوا عوامی دربار منعقد
بڈگام/ 4 جنوری/ریاض بڈھانہ
ضلع انتظامیہ بڈگام نے بلاک چاڈورہ کے پنچایت حلقہ پانزن میں عوامی شکایات کے ازالہ کیلے کیمپ منعقد کیا۔پروگرام کی صدارت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر (ADDC)، بڈگام، ڈاکٹر اکرم اللہ ٹاک نے ہائر سیکنڈری اسکول پانزن میں کی۔شروع میں، پانزان، ہشرو، گنجی باغ، لالگام، شاہ محلہ، اور دیگر ملحقہ دیہات سے تعلق رکھنے والے مختلف پی آر آئیز، گاو¿ں کے عمائدین اور دیگر لوگوں نے اے ڈی ڈی سی کو اپنی مشکلات سے آگاہ کرتے ھوئے بروقت حل کا مطالبہ کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے ڈی ڈی سی نے علاقے میں ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ مقامی آبادی کو بجلی کی بہتر فراہمی کے لیے رانگر اور پانزان ریسیونگ اسٹیشنز پر کام شدو مد سے جاری ھے پائے تکمیل کے قریب ہے۔اسی طرح، علاقے کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے فلٹریشن پلانٹ اور نئے سروس ریزروائر کی تعمیر ہشرو-پانزان ڈبلیو ایس ایس پر بھی کام جاری ہے۔اے ڈی ڈی سی نے اس بات پر زور دیا کہ صحت، تعلیم اور شالی گنگا نالہ میں کان کنی سمیت دیگر شعبوں میں بہتری کے کاموں کو فوری ازالے کے لیے متعلقہ حلقوں کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔انہوں نے پنچایت ممبران کو ہدایت کی کہ وہ بلاک کے تمام پنچایت حلقوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں۔ ایس ڈی ایم چاڈورہ، پرنس نورلحمید نے پانزن میں پارک، بس اڈہ اور پی ایچ سی کی سہولیات کی ترقی کے لیے زمین کی نشادہی کے لیے مقامی پی آر آئیز پر زور دیا۔اس موقع پر دیگر کے علاوہ ایس ڈی ایم چاڈورہ، تحصیلدار، بی ایم او، مختلف انجینئرنگ ونگز کے ایگزیکٹیو انجینئرز، زراعت، باغبانی، شیپ ہسبنڈری کے ضلعی سربراہان اور دیگر متعلقہ افسران و اہلکار بھی موجود تھے۔






