بارہمولہ//انفو//پرنسپل کمشنر دہلی ڈیولپمنٹ اَتھارٹی ، وزارتِ مکانات و شہری اَمور راجیور کمار تیواری جو کہ اسپریشنل ڈسٹرکٹ بارہمولہ کے سینٹرل پرابھاری آفیسر بھی ہیں، نے آج بارہمولہ ضلع کا دورہ کیا تاکہ ضلع میں دیگر سکیموں کی عمل آوری اور مرکزی معاونت والی ’’ اسپریشنل ڈسٹرکٹ پروگرام کا جائزہ لیا جاسکے۔
اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ پرنسپل کمشنر نے انہیں ضلع کی پروفائل اور اسپریشنل ڈسٹرکٹ پروگرام کے تحت پرامیٹروں کے تحت حاصل ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بتایا ۔راجیو کمار تیواری نے مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اِظہار کیا اور ڈی سی کو تمام ترقیاتی کاموں کی نگرانی کرنے اور زیر اِلتوأ کام کو مقررہ مد میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔اُنہوں نے ضلع اِنتظامیہ بارہمولہ کو اسپریشنل ڈسٹرکٹ پروگرام کے تحت سنگ میل حاصل کرنے پر مبارک باد بھی دی۔اِس موقعہ پرچیئر کے ساتھ ادارہ جاتی ڈیلیوری ، ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن کے تحت ضلع میں ہیلتھ اور ویلنس مراکز کے کام پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
متعلقہ افسر نے زراعت اور آبی وسائل کے تحت میٹنگ کو جانکاری دی کہ محکمہ فصلوں کے تنوع پربہت زیادہ توجہ مرکوز کر رہا ہے جس کے لئے چار ہائی ٹیک پولی ہائوسز اور اٹھارہ ٹیوبلر پولی ہائوس بنائے گئے ہیں تاکہ مربوط کھیتی زیادہ پیداوار والی فصلوں کو اُگانے کے زرعی طریقوں کو مقبول بنایا جاسکے ۔چیئر کو یہ بھی بتایا گیا کہ ضلع میں پھلوں او ردیگر باغبانی پیداوار بڑھ کر پانچ لاکھ میٹرک ٹن ہو گئی ہے۔چیف ایجوکیشن آفیسر بارہمولہ نے تعلیمی شعبے کے بار ے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں کم سے کم ڈراپ آئوٹ کے ساتھ منتقلی کی شرح میں بہتری آئی ہے ۔
اُنہو ںنے مزید کہا کہ ضلع میں سکولوں میں پانی کی سہولیت بھی فراہم ہوئی ہے ۔دریں اثنا ، مختلف شعبوں کے تحت دیگر پیرامیٹروں پر بھی متعلقہ محکموں کی طرف سے جامع طور پر تبادلہ خیال ہوا۔مرکزی پرابھاری آفیسر نے تمام محکموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے بعد محکموں پر زور دیا کہ وہ قریبی تال میل او رہم آہنگی سے کام کریں تاکہ تمام رُکاوٹوں کو مقررہ وقت میں دور کیا جاسکے تاکہ ترقی میں کوئی رُکاوٹ نہ آئے۔اُنہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ ضلع کے سکولوں میں دستیاب بیت الخلاء کی سہولیات کے ساتھ ساتھ کمیونٹی حفظان صحت کے لئے زونل سطح سکولوں کا معائینہ کیا جائے۔پرنسپل کمشنر نے ضلع میں کسانوں کی آمدنی کی اطلاع دینے کے لئے سروے پر بھی خصوصی توجہ دی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر بارہمولہ اعجاز
عبداللہ صراف ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ایم یوسف راتھر سمیت مختلف متعلقہ محکموں کے سربراہاں نے میٹنگ میں شرکت کی۔بعدمیں پرنسپل کمشنر نے پی ایچ سی شیری سمیت مختلف مقامات کا دورہ بھی کیا اور اُنہوں نے وہاں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے حاضرین اور مریضوں سے بھی بات چیت کی اور ہسپتال اِنتظامیہ کی طرف سے فراہم کی جانے والی صحت خدمات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔اِس موقعہ پر اُنہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام ضروری ادویات اور دیگر ضروری سہولیات مریضوں کو مؤثر طریقے سے فراہم کی جائیں۔






