Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Opinion

پرشانت گوئیل نے پہلے سٹارٹ اَپ لیڈر شپ کنکلیو کا کیااِفتتاح

by Indian Times
07/03/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

پرشانت گوئیل نے پہلے سٹارٹ اَپ لیڈر شپ کنکلیو کا کیااِفتتاح
سری نگر/06مارچ/پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت پرشانت گوئیل نے جموںوکشمیر اَنٹرپرینیور شپ ڈیولپمنٹ اِنسٹی چیوٹ ( جے کے اِی ڈی آئی ) میں پہلے سٹارٹ اَپ لیڈر شپ کنکلیو کا اِفتتاح کیا ۔اِس موقعہ پر کلیدی مقرر پیارے ضیاءخان موجود تھے جو اَشمی گروپ کے سِی اِی او ہیں اور ملک بھر کے اُبھرتے ہوئے کاروباری اَفراد کے لئے ایک تحریک ہےں۔پرنسپل سیکرٹری نے اَپنے اِفتتاحی خطاب میںکہا کہ مرکزی حکومت کا سٹارٹ اَپ اِنڈیا اَقدام ملک کے لئے گیم چینجر ثابت ہوا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اس نے آنے والے سٹارٹ اَپس کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے اور اِنڈیا کو عالمی سطح پرسر فہر ست اِداروں میں جگہ دینے میں اہم کردار اَدا کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی حکومت سٹارٹ اَپس کو اَپنے کاروبار کو مضبوط او رفروغ دینے کے لئے ایک قابل پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لئے پوری طرح پُر عزم ہے ۔ 2018ءکی سٹارٹ اَپ پالیسی پر نظر ثانی جموںوکشمیرمیں ایک ہمہ جہت اور دیر پا سٹارٹ اَپ ایکو سسٹم بنانے کی ایک ایسی ہی کوشش ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ پالیسی دُنیا بھرمیں ہونے والی پیش رفت کے مطابق ہوگی۔اُنہوں نے جے کے اِی ڈی آئی کو جموںوکشمیر میں سٹارٹ اَپ ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کی سمت کام کرنے پر مبارک باد دی۔ڈائریکٹر جموںوکشمیر اَنٹرپرینیور شپ ڈیولپمنٹ اِنسٹی چیوٹ ( جے کے اِی ڈی آئی )اعجاز احمد بٹ نے اِس تقریب کے اِنعقاد کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس سے جموںوکشمیر کے نوجوانوں کو کس طرح فائدہ ہوگا۔اُنہوں نے کہا ،” جموں و کشمیر کا سٹارٹ اَپ ماحولیاتی نظام ملک کے بڑھتے ہوئے سٹارٹ اَپ کلچر سے ایک اشارہ لے کر مسلسل بڑھ رہا ہے۔پرنسپل سیکرٹری کی رہنمائی اورتعاون کے تحت جموںوکشمیر یوٹی ایک تبدیلی کا مشاہدہ کرہا ہے ۔“ اُنہوں نے جموںوکشمیر میں ایک مضبوط سٹارٹ اَپ ایکو سسٹم بنانے میں اہم کردار اَدا کیا ہے۔ڈائریکٹر نے مزید کہا،” ہمارے مہمان خصوصی پیارے ضیاءخان ہمارے لئے ایک تحریک ہیں اور سخت محنت اور لگن کا نتیجہ ہیں ۔ اِس سے سیکھنے کے لئے بہت کچھ ہے ۔مجھے یقین ہے ہ یہاں موجود سٹارٹ اَپ اس سیکھنے کو لیں گے اور اسے مستقبل میں اَپنے کاروبار میں عملایا کریں گے ۔ اِنسٹی چیوٹ سٹارٹ اَپس کے فائدے کے لئے اِس طرح کے مزید پروگرام منعقد کرے گا۔“کلیدی مقرر پیارے ضیاءخان نے سامعین کو کچی آبادی سے ایک کامیاب کاروباری شخص تک کے اَپنے سفر کے بارے میں روشنی ڈالی ۔اُنہوں نے کہاکہ میرے پاس پیسہ نہیں تھا اور وہ ایک غریب گھرانے سے تھا لیکن کچھ بڑا کرنے کا میرا جذبہ ہمیشہ مجھے راستے پر رکھتا ہے ۔ شروع میں ،میں ایک رکشا ڈرائیو ر تھا لیکن اَب میں تقریباً600 کروڑ مالیت کا ٹرانسپورٹ کاروبار کا مالک ہوں۔ آئی آئی ایم احمد آباد نے مجھ پر کیس سٹیڈی کی ۔ پہلے تو میں ڈرتا تھا ارو اس سے بچتا تھا کیوں کہ میں اَپنی زندگی میں کبھی کالج نہیں گیا تھا ۔وہ چیلنج بعد میں میں نے جیت لیا۔ میں نے عالمی سطح پر 150 سے زیادہ ایوارڈ ز جیتے ہیں ۔ اگر میں ایک کامیاب کاروباری بن سکتا ہوں، تو کوئی بھی کرسکتا ہے۔کنکلیو میں جموںوکشمیر یوٹی بھر کے مختلف شعبوں سے زائد اَز 200سٹارٹ اَپس او رکاروباری اَفراد نے شرکت کی ۔ کالم نگار اور سماجی کارکن ڈاکٹر راجا مظفر بٹ نے اَپنے تجربے کا اشتراک کیا او رسٹارٹ اَپس کے لئے اس کنکلیو کے اِنعقاد کے لئے ڈائریکٹر جے کے اِی ڈی آئی اعجاز احمد بٹ کی کوششوں کو سراہا۔کنکلیو نے رہنمائی کے سیشنز اور گول میز مباحثوں کی میزبانی کی جہاں سٹارٹ اَپس او رخواہشمند کاروباری اَفراد نے پیارے ضیاءخان او رصنعتی دیگر رہنماﺅں کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی۔سیشنز سٹارٹ اَپ ، ایکو سسٹم سپورٹ اور فنڈنگ کے بارے میں تھے جہاں سٹارٹ اَپ کے بانیوں نے دیگر قیمتی سیشنوں میں فنڈز اِکٹھا کرنے کے مختلف طریقوں کے بارے میں سیکھا ۔اِس میں مقررین کے سفر اور اِن چیلنجوں پر روشنی ڈالی گئی جن سے اُنہوں نے معاشرے میں تبدیلی لانے کی کوشش کی۔کنکلیو کا مقصد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اُبھرتے ہوئے کاروباری اَفراد کو سمت ،اُمید دینے اور ان میں یہ یقین پیدا کرنے پر منحصر ہے کہ ان کے مقاصد چاہے کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں ، ایسے اَفراد بھی ہیں جنہوں نے اَپنے عزائم کو پورا کرنے کا راستہ تلاش کیا ہے ۔ اس سے دوسروں کی زندگی میں اہم تبدیلیاں آئی ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے جے کے ایس ڈی ایم کی چوتھی گورننگ کونسل میٹنگ کے مسودے کے ایجنڈے کا جائزہ لیا

Next Post

پاکستانی زیر قبضہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ /لیفٹنٹ گورنرمنوج سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
پاکستانی زیر قبضہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ /لیفٹنٹ گورنرمنوج سنہا

پاکستانی زیر قبضہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ /لیفٹنٹ گورنرمنوج سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS