Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

6100یاتریوں پرمشتمل10واں قافلہ جموں سے واردکشمیر

امرناتھ گھپامیں حاضری دینے والے یاتریوںکی تعداد ایک لاکھ سے متجاوز

by Indian Times
09/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر//جے کے این ایس//30جون کوشروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاتراپُرامن طورپر جاری ہے اورابتک امرناتھ گھپامیں حاضری دینے والے یاتریوںکی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ جموںیاتری نواس نے 10دنوںمیں تقریباً64ہزار یاتری نو ن ون پہلگام اوربال تل گاندربل پہنچے ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق 43روزہ امرناتھ یاترا کے نویں روز نو ن ون پہلگام بیس کیمپ اوربال تل گاندربل بیس کیمپ سے ہزاروں یاتریوں پرمشتمل دوقافلے جمعہ کی صبح امرناتھ گھپاکی جانب روانہ ہوئے ۔حکام نے بتایاکہ موسم بہتر ہونے کے باعث یاتریوںکودونوں بیس کیمپوں سے روانہ کیاگیا۔

انہوںنے کہاکہ موسم خراب ہونے کی صورت میں دونوں راستوں پریاتریوںکیلئے خاطرخواہ انتظامات پہلے ہی دستیاب رکھے گئے ہیں ۔خیال رہے نون ون بیس کیمپ سے سطح سمندر سے 3880میٹر بلندی پرواقع امرناتھ گھپا تک کافاصلہ لگ بھگ48کلومیٹر ہے جبکہ بال تل بیس کیمپ سے یہ فاصلہ14کلومیٹر ہے۔حکام نے بتایاکہ سخت سیکورٹی کے انتظامات کے بیچ جمعے کی صبح بھگوتی نگرجموں یاتری نواس سے6159یاتریوں پر مشتمل 2قافلے کشمیرکی جانب روانہ ہوئے ۔

انہوں نے بتایا کہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس دستوں کی نگرانی وسیکورتی میں کل 6159 یاتری جمعے کی صبح بھگوتی نگر یاتری نواس سے 249 گاڑیوں کے قافلے میں روانہ ہوئے،جن میں سے 4754 مرد، 1220 خواتین، 35 بچے،139 سادھو اور 12 سادھویاں شامل ہیں۔حکام نے بتایاکہ 2037یاتریوںکاپہلا قافلہ 95گاڑیوںمیں یہاں سے بال تل بیس کیمپ کی جانب صبح ساڑھے3بجے روانہ ہوا ،جسکے بعد4122یاتریوں پر مشتمل دوسرا قافلہ154گاڑیوںمیں یاتری نواس جموں سے نون ون پہلگام بیس کیمپ کی جانب روانہ ہوگیا۔

جموںمیںحکام نے بتایاکہ یاتریوں کے دونوں قافلے جمعے کوسہ پہر یاشام تک اپنی اپنی منزلوں تک پہنچ جائیں گے۔انہوںنے بتایاکہ 29جون کولیفٹنٹ گورنرمنوج سنہاکی جانب سے پہلے قافلے کوہری جھنڈی دکھاکرروانہ کرنے سے ابتک یعنی10دنوںمیں بھگوتی نگرجموںیاتری نواس سے کل63ہزار487یاتری امرناتھ یاترامیں شامل ہونے کیلئے کشمیر روانہ ہوچکے ہیں ۔خیال رہے 30جون کوشروع ہونے والی43روزہ یاترا11، اگست کو رکھشا بندھن کے موقع پراختتام پذیر ہوگی ،اورجموں وکشمیر انتظامیہ کویقین ہے کہ امسال یاترامیں پنچ سے چھ لاکھ یاتری ملک کی مختلف ریاستوں سے کشمیر پہنچیں گے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ٹنگڈارسیکٹرمیں علی الصبح دراندازی کی کوشش ،فائرنگ کاتبادلہ

Next Post

امرناتھ گپھا کے قریب بادل پھٹنے سے بڑے پیمانے پر تباہی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
امرناتھ گپھا کے قریب بادل پھٹنے سے بڑے پیمانے پر تباہی

امرناتھ گپھا کے قریب بادل پھٹنے سے بڑے پیمانے پر تباہی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS