Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Opinion

سریتا چوہان اور وویک شرما نے سانبہ میونسپلٹی کے کام کاج کا لیاجائزہ

by Indian Times
09/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سریتا چوہان اور وویک شرما نے سانبہ میونسپلٹی کے کام کاج کا لیاجائزہ
سانبہ   انفو          کمشنر سیکرٹری محنت و روزگار سریتا چوہا ن اور ڈائریکٹر جنرل سماجی بہبود جموں وویک شرما ( وِزٹنگ اَفسران)نے لوگوں کو ان کی دہلیز پر خدمات فراہم کرنے کا اہم پروگرام ” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ “ 2.0 پروگرام کے ایک حصے کے طور پر آج سانبہ میونسپلٹی کے یو ایل بی کونسلروںکے ساتھ استفساری گفتگو کی اور اس کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ انورادھا گپتا ، ڈائریکٹر جنرل سماجی بہبود وویک شرما، سی پی او ثقلین کور ، اے ڈی سی راکیش دوبے ، اِی او بلدیہ سانبہ کے علاوہ دیگر ضلعی اَفسران او رشہری بلدیاتی کونسلر بھی موجود تھے۔ایگزیکٹیو آفیسر مونسپلٹی سانبہ نے میونسپل کمپلیکس سانبہ کی ٹاﺅن اَپ گریڈیشن، شاپنگ کمپلیکس کے ساتھ بس سٹینڈ، سانبہ میں کثیر المقاصد کمپلیکس کی تعمیر ، تالابوں ، کمیونٹی ہال ، چلڈرن پارک کی اَپ گریڈیشن کے علاوہ ڈسٹرکٹ کیپکس بجٹ کے تحت کئے جانے والے دیگر کاموں کو اُجاگر کرنے، آئی ڈی ایم ٹی ، مواد کی بازیابی کی سہولیت ،پی ایم اے وائی ۔ یو، پی ایم سوا ندھی ،آئی ایچ ایچ ایل سمیت مختلف میگا پروجیکٹوں کی صورتحال کے بارے میں بتایا۔ وِزٹنگ اَفسران نے لوگوں کی دہلیز پر عوامی خدمات کی فراہمی پر زور دیا اور غیر منظم بستیوں میں رہنے والوں ، ترجیحی کنبوں پر توجہ مرکوز کرنے اور سانبہ ٹاﺅن میں آئی ایچ ایچ ایل سہولیت کے تحت صدف فیصدیقینی بنانے پر زور دیا۔ وِزٹنگ اَفسران نے پی ایم سوا ندھی سکیم کے تحت اَفسران سے کہا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام اہل غونچہ فروشوں کو صدفیصد تجارتی لائسنس فراہم کئے جائیں۔وِزٹنگ اَفسران نے کہا،” ریڈی والوں کے مقامات کو مناسب جگہ پر منظم طریقے سے طے کیا جائے تاکہ الگ الگ ریڈی زون بنائے جائیں ۔ اِس کے علاوہ ہ رریڈی والا اَپنے اِرد گرد کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ویسٹ مینجمنٹ کی خاطر کوڑے دان اَپنے ساتھ لے جائے ۔“وِزٹنگ اَفسران نے آن لائن پورٹلوں ، گرین سٹی پلان کے ذریعہ خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے پر زور دیا جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل گاریوں کی جگہ اِی۔ رکشا کا اِستعمال کیا جانا چاہئے۔ اُنہوں نے یو ایل بیز کے تمام ممبران پر زور دیا کہ وہ ریلوے سٹیشن کے نزدیک بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم میگا پروجیکٹوں کی جگہ پر چلائیں تاکہ شہر کی جمالیات کو تیار کیا جاسکے۔وِزٹنگ اَفسران نے مزید کہا،” خود روزگار پیدا کرنے کی سکیموں کے تحت نوجوانوں میں ممکن ، تیجسوینی ، حمایت اور دیگر حکومتی معاونت والی سکیموں کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کی جائے۔“وِزٹنگ افسران نے وارڈ ممبران کے مسائل سنے اور یقین دلایا کہ متعلقہ اداروں کی مناسب اقدام سے ان کو ترجیحی سطح پر حل کیا جائے گا۔دریں اثنا، وِزٹنگ اَفسران نے پی ایم اے وائی (اربن) مشن کے تحت مستحقین میں چیک بھی تقسیم کئے۔ اُنہوں نے سانبہ شہر کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر میں آدھار کی رَسائی کی پیش رفت کا لیاجائزہ

Next Post

سری نگر میں دو روزہ” ہاﺅس بوٹ فیسٹول“ اِختتام پذیر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
سری نگر میں دو روزہ” ہاﺅس بوٹ فیسٹول“ اِختتام پذیر

سری نگر میں دو روزہ” ہاﺅس بوٹ فیسٹول“ اِختتام پذیر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS