سرینگر/اپنی پارٹی نے اقبال آباد بمبہ کے محمد ہاشم خان کی رحلت پر اظہار تعزیت کیا ہے جبکہ پارٹی سربراہ سید محمد الطاف بخاری کی قیادت میں پارٹی رہنماوں پر مشتمل ایک وفد نے سوگوار ک±نبے کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے غم کی اس گھڑی میں اس کے ساتھ یکجہتی و ہمدردی کا اظہار کیا۔ متوفی پارٹی کے سنیئر نائب صدر غلام حسن میر کے سمدھی تھے۔ وہ میر صاحب کے فرزند نسبتی محمد فرید خان کے والد تھے۔پارٹی کے ایک بیان کے مطابق سید محمد الطاف بخاری کی قیادت میں پارٹی رہنماو¿ں کا ایک وفد محمد فرید خان کے والد کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ واقع بمنہ سرینگر گئے۔ قائدین نے سوگوار لواحقین سے ملاقات کی اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔تعزیتی وفد میں سید محمد الطاف بخاری کے علاوہ پارٹی کے جو سینئر لیڈران شامل تھے، ا±ن میں پارٹی کی پارلیمانی امور کمٹی کے چیئرمین محمد دلاور میر، صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر، ترجمانِ اعلیٰ و ریاستی سکریٹری منتظر محی الدین، ضلع صدر گاندربل جاوید میر، صوبائی پبلسٹی سیکریٹری کشمیر مظفر احمد ریشی، نائب صدر ضلع سرینگر اعجاز احمد راتھر، نائب صدر سرینگر و انچارج سینٹرل شالہ ٹینگ ظفر حبیب، وارڈ صدر حیدر پورہ شیخ مظفر علی، آفس سیکرٹری ضلع سرینگر توصیف بشیر اور دیگر لیڈران شامل تھے۔قبل ازیں سید محمد الطاف بخاری نے اپنے ایکس ہینڈل پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا، ”محمد ہاشم خان کے انتقال کا سن کر دکھ ہوا۔ وہ میرے قابل احترام ساتھی اور اپنی پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر صاحب کے سمدھی تھے۔ مرحوم میر صاحب کے فرزند نسبتی محمد فرید خان کے والدِ محترم تھے۔ غم کی اس گھڑی میں، میں میر صاحب، ان کے داماد فرید صاحب اور غمزدہ خاندانوں کے دیگر تمام افراد سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو ا±ن کی جدائی کا صدمہ برداشت کرنے کےلئے صبر و تحمل عطا فرمائے۔“






