جموںانفومتعدداَرکان قانون ساز اسمبلی ے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی اور اَپنے متعلقہ حلقوں میں ترقیاتی کاموں اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مسائل پر بات چیت کی ۔ممبر اسمبلی سانبہ سرجیت سنگھ سلاتھیہ، ایم ایل اے بانہال سجاد شاہین، رُکن اسمبلی رام بن ارجن سنگھ راجو، قانون ساز اسمبلی بھدرواہ دلیپ سنگھ پریہار، رُکن اسمبلی گلاب گڈھ انجینئر خورشید احمد اور ممبر اسمبلی اننت ناگ ویسٹ عبدالمجید بٹ لارمی نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کر کے اَپنے اَپنے حلقوں سے متعلق مختلف مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ نے اراکینِ اسمبلی کو بغور سُنا اور انہیں یقین دِلایا کہ ان کی طرف سے اُٹھائے گئے تمام حقیقی مسائل کو مقررہ وقت میںحل کیا جائے گا۔اُنہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کی حکومت عوامی مسائل کے حل اور تمام خطوںمیں بروقت راحت اور ترقی کو یقینی بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔






