Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Top Stories J&K

سکینہ اِیتو نے جے کے ایم ایس سی ایل کی کارکردگی او رکام کاج کا جائزہ لیا

by Indian Times
10/03/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموںانفووزیربرائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ اِیتو نے آج جموں و کشمیر میں صحت سہولیات کے لئے اَدویات اور طبی آلات کی خریداری اور فراہمی میں معیار کی سخت جانچ اور زیادہ جوابدہی پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ مریضوں کی حفاظت حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔وزیر موصوفہ نے اِن باتوں کا اِظہار آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں جموں و کشمیر میڈیکل سپلائیز کارپوریشن لمیٹڈ (جے کے ایم ایس سی ایل) کی کارکردگی اور کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ایم راجو، منیجنگ ڈائریکٹر این ایچ ایم کریتی ساگر، ایم ڈی جے کے ایم ایس سی ایل طارق حسین گنائی، ڈائریکٹرسکمز پروفیسر ایم اشرف گنائی، ڈائریکٹر فائنانس صحت و طبی تعلیم، ڈائریکٹر پلاننگ صحت و طبی تعلیم، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر/جموں، تمام گورنمنٹ میڈیکل کالجوں کے پرنسپلوں ، پرنسپل ڈینٹل کالج سری نگر/جموں، سٹیٹ ڈرگ کنٹرولر، تمام ہسپتالوں کے میڈیکل سپراِنٹنڈنٹوں، چیف میڈیکل اَفسروں اور دیگر متعلقہ افسر وں نے ذاتی طور پر یا بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔دورانِ میٹنگ وزیر صحت نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کارپوریشن کی ذِمہ داریوں کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جے کے ایم ایس سی ایل سرکاری صحت اِداروں میں ادویات، جراحی استعمال کی اشیا اور طبی آلات کی بروقت دستیابی کو یقینی بناکر عوامی صحت کے نظام میں اہم کردار ادا کرتاہے ۔ اُنہوں نے کہا ،”معیار، شفافیت یا کارکردگی پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا کیوں کہ اس کا براہِ راست اثر مریضوں کی حفاظت اورصحت عامہ کے نظام کی ساکھ کو متاثر کرتا ہے۔“اُنہوں نے کوالٹی کنٹرول کے اقدامات ار دیگر پروٹوکولز کا جائزہ لیتے ہوئے ایم ڈی کو ہدایت دی کہ کارپوریشن کی جانب سے خریدی جانے والی ادویات اور آلات کے معیار پر مسلسل نگرانی رکھیں۔ اُنہوں نے کہا ،”خریداری، جانچ سے لے کر سٹوریج اور حتمی تقسیم تک ہر مرحلے پر کوالٹی کنٹرول کی نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔“وزیر سکینہ اِیتو نے کارپوریشن کو مزید ہدایت دی کہ سرکاری ہسپتالوں تک صرف تصدیق شدہ، محفوظ اور معیار کے مطابق ادویات اور آلات ہی پہنچنے چاہئیں اور معیار کی جانچ میں کسی بھی قسم کی غفلت پر سخت کارروائی کی جائے گی۔اُنہوں نے کہا،”معیاری آڈٹ باقاعدگی سے کریں، لیبارٹری ٹیسٹنگ میں اضافہ کریں اور فراہم کنندگان کی سخت نگرانی کریں تاکہ سپلائرز مقررہ معیارات اور معاہداتی ذمہ داریوں کی مکمل پیروی کریں۔“دورانِ میٹنگ وزیر صحت و طبی تعلیم نے کارپوریشن کے خریداری کے طریقہ¿ کار، سپلائی چین مینجمنٹ، سٹاک کی صورتحال، وینڈرز کی کارکردگی اور موجودہ کوالٹی ٹیسٹنگ کے میکانزم کا بھی جائزہ لیا گیا۔اُنہوں نے ایم ڈی کو ہدایت دی کہ ضروری اَدویات اور طبی آلات کی فراہمی میں تاخیر کرنے والی کمپنیوں اور فروشوںکے خلاف کارروائی کی جائے۔ اُنہوں نے 2021 سے اب تک ناقص کارکردگی دکھانے والی کمپنیوں اور وینڈرز کے خلاف کی گئی کارروائی کی تفصیلی رِپورٹ بھی طلب کی۔اُنہوںنے زندگی بچانے والی اَدویات کی بروقت دستیابی پر زور دیتے ہوئے کارپوریشن کو ہدایت دی کہ کینسر کی اَدویات کے حوالے سے معروف طبی اداروں کے طے شدہ پروٹوکول پر عمل کیا جائے۔ اُنہوں نے تمام میڈیکل سپراِنٹنڈنٹوںاور ہسپتال اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ اسی پروٹوکول کے مطابق جان بچانے والی ادویات کی ضرورت سے متعلق تفصیلات پیش کریں۔سکینہ اِیتو نے دُور دراز اور دیہی علاقوں کے صحت اِداروں کو درپیش مشکلات کو اُجاگر کرتے ہوئے جے کے ایم ایس سی ایل کو ہدایت دی کہ سپلائی چین کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور ضروری اَدویات اور زندگی بچانے والے آلات کا مناسب بفر سٹاک برقرار رکھا جائے تاکہ ہسپتال کو کسی قسم کی کمی کا سامنا نہ ہو۔انہوں نے کارپوریشن کو شکایات کے ازالے کے طریقہ¿ کار کو مضبوط بنانے اور صحت اِداروں کی جانب سے سپلائی میں تاخیر یا معیار کے مسائل سے متعلق شکایات پر فوری کارروائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزیر صحت نے جموں و کشمیر میں صحت خدمات کو مضبوط بنانے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اَدویات اور طبی آلات کی دستیابی، سستی اور معیار موجودہ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہیں۔دورانِ میٹنگ ایم ڈی جے کے ایم ایس سی ایل نے کارپوریشن کے کام کاج پر تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔اُنہوںنے معیار کی جانچ کے حوالے سے بتایا کہ سال 2024-25 میں اَدویات کے 3,390 نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں سے 32 نمونے غیر معیاری (این او ایس کیو) قرار دئیے گئے جبکہ سال 2025-26 میں 2,806 نمونوں کی جانچ میں سے 65 نمونے غیر معیاری پائے گئے اور 361 نمونوں کی رِپورٹ ابھی زیر اِلتوا ¿ہے۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ جے کے ایم ایس سی ایل میں مختلف زُمروں جیسے مشینری و آلات، ہسپتال فرنیچر، اَدویات و ویکسین، آلات اور دیگر اشیا کے لئے 3,478 ریٹ کنٹریکٹس دستیاب ہیں۔ اُنہوں نے وزیرموصوفہ کو یہ بھی بتایا کہ ڈرگ اینڈ ویکسین ڈِسٹری بیوشن مینجمنٹ سسٹم (ڈِی وِی ڈِی ایم ایس) پورٹل کو جموں و کشمیر کے صحت اِداروں میں مو¿ثر طریقے سے اِستعمال کیا جا رہا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اراکینِ اسمبلی کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات

Next Post

عوامی امنگوں کی تکمیل حکومت کا بنیادی مقصداور عزم : وزیر اعظم مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ترقی یافتہ ہندوستان کا ویژن سرکاری پالیسی سے آگے بڑھ کر حقیقی عوامی خواہش بن گیا / وزیر اعظم مودی

عوامی امنگوں کی تکمیل حکومت کا بنیادی مقصداور عزم : وزیر اعظم مودی

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS