Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

لیفٹیننٹ گورنر نے شری اَمرناتھ جی پوتر گپھا میں

بچائو اور راحت آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

by Indian Times
10/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر//انفو//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے شر ی اَمرناتھ جی کے پوتر گپھا میں جاری بچائو اور راحت آپریشن کا جائزہ لینے کے لئے آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں جی او سی 15کو ر ، ڈی جی پی ، اے سی ایس ہوم ، سپیشل ڈی جی سی آئی ڈی ، اے ڈی جی پی کشمیر ، اے او سی ائیر فورس ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ، صوبائی کمشنر کشمیر اور سینئر اَفسران نے شرکت کی جنہوں نے کل پیش آئے اَفسوسناک واقعے میں جاں بحق ہوئے یاتریوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے دو منٹ کی خاموشی اِختیار کی۔

لیفٹیننٹ جنرل جی ایس سی 15 کور اے ایس اوجلا،ڈی جی پی دِلباغ سنگھ نے لیفٹیننٹ گورنر کو پوتر گپھا میں جاری بچائو کوششوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ جی او سی نے کہا کہ ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں شامل تمام ایجنسیاں بہترین تال میل کے ساتھ کام کر رہی ہیںاور وہ ملبہ ہٹانے کے لئے اچھی سے لیس ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ملبہ کو کم سے کم وقت میں صاف کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے۔ ڈی جی پی نے لیفٹیننٹ گورنر کو ززخمی یاتریوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر زخمیوں کو پہلے ہی ڈسچارج کیا گیا ہے اور کچھ دوسرے بیس ہسپتال اور سری نگر میں زیر علاج ہیں،چوبیس گھنٹے کے اندر ڈسچارج ہونے کا امکان ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ فوج ، سی اے پی ایف ، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں زمین پر ہیں اور قابل ستائش کام انجام دے رہی ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ میں یاتریوں سے کیمپوں میں رہنے کی درخواست کرتا ہوں ۔ اِنتظامیہ ان کے آرام دہ قیام کے لئے تمام سہولیات فراہم کر رہی ہیں ۔ ہم یاترا کو جلد از جلد بحال کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔‘‘اُنہوں نے سینئر اَفسران ، ضلع ترقیاتی کمشنروں اور کیمپ ڈائریکٹروں کو بھی ہدایت دی کہ وہ کیمپوں میں مقیم یاتریوں کو بہترین ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

اِس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے زخمی یاتریوں کی عیادت کے لئے سکمز کا دورہ کیا تھا اور بعد میں پی سی آر سری نگر گئے جہاں انہیں متوفی یاتریوں کی نعشوں کو ان کے آبائی علاقوں میں بھیجنے کی صورتحال کے بارے میں بتایا گیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محکمہ آر کے گوئل ، سپیشل ڈی جی سی آئی ڈی آر آر سوین ، آئی جی پی کشمیر وِجے کمار ، اے او سی ائری فورس کے علاوہ لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار ، صوبائی کمشنر کشمیر اور سینئر اَفسران نے راج بھون میں میٹنگ میں شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

بھارت میں سبز ایندھن سے آئندہ پانچ سالوں میں پیٹرول کی ضرورت ختم ہوجائے گی/گڈکری

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے سکمز ہسپتال کا دورہ کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے سکمز ہسپتال کا دورہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے سکمز ہسپتال کا دورہ کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS