Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر واقعی ہندوستان سے جڑ گیا /انوراگ ٹھاکر

by Indian Times
10/09/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر09۔۔۔۔ستمبر۔۔۔۔سی این آئی۔۔۔۔۔۔دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر واقعی ہندوستان سے جڑ گیا کا دعویٰ کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ خاندان پر مبنی پارٹیوں نے جموں و کشمیر کی ترقی کو روک دیا ہے جبکہ وزیر اعظم مودی نے امنگوں کو نئے بازو دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں میں جموں و کشمیر میں انتخابات کو لےکر بے پناہ جوش و خروش ہے۔ ملک کے باقی حصوں کی طرح یہاں بھی کمل کھلے گا کیونکہ ہندوستانی اتحاد کے لوگ ملک کو ذات پات، مذہب، علاقہ اور زبان کے نام پر تقسیم کرتے ہیں اور ہم ان کو متحد کرتے ہیں۔سی این آئی کے مطابق انتخابی پروگراموں کے چلتے انوراگ ٹھاکر نے جموں میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں سے بی جے پی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خاندان پر مبنی پارٹیوں نے جموں و کشمیر کی ترقی کو روک دیا ہے جبکہ مودی جی نے امنگوں کو نئے بازو دیے ہیں۔ جموں و کشمیر کے لوگوں کی جموں و کشمیر میں انتخابات کو لےکر بے پناہ جوش و خروش ہے۔ ملک کے باقی حصوں کی طرح یہاں بھی کمل کھلے گا کیونکہ ہندوستانی اتحاد کے لوگ ملک کو ذات پات، مذہب، علاقہ اور زبان کے نام پر تقسیم کرتے ہیں اور ہم ان کو متحد کرتے ہیں۔انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ”جموں و کشمیر کی ترقی کو خاندانی پارٹیوں نے روک دیا تھا جبکہ مودی جی نے جموں و کشمیر کی ترقی کو نئے بازو دیے ہیں۔ آج دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد جموں و کشمیر دراصل ہندوستان میں شامل ہو کر آگے بڑھ رہا ہے۔ پچھلے سال 2 کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ سیاح جموں و کشمیر آئے تھے۔ آنے والے سالوں میں یہ تعداد 3 کروڑ سے تجاوز کر جائے گی“۔ انہو ں نے کہا کہ سب نے دیکھا کہ مودی جی نے سب کا ساتھ، سب کا وکاس کے جذبے سے کام کیا ہے“۔ مودی جی نے جموں و کشمیر میں گجر بکروال برادری کو وہ حقوق دلانے کا کام کیا ہے جو کانگریس نے 70 سال سے نہیں دیا۔ انوراگ ٹھاکر نے کہا”دفعہ 370 اور 35A نہرو جی اور کانگریس کی غلطیاں تھیں جس کی وجہ سے جموں و کشمیر کے لوگوں کی ترقی میں رکاوٹ پیدا ہوئی اور ہم نے اپنے بہت سے بہادر سپاہیوں کو کھو دیا۔ مودی جی نے اپنی غلطیوں کو سدھار لیا ہے۔ ہم نے جموں و کشمیر میں پنچایتی انتخابات کرائے تھے۔ آج جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات میں 75 فیصد کمی آئی ہے اور پتھراو¿ رک گیا ہے۔انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ مودی جی کی قیادت میں ہماری حکومت نے پچھلے 10 سالوں میں سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس کے بنیادی منتر کے ساتھ کام کیا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعظم نریندر مودی 19 ستمبر کو جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے

Next Post

انصاف کی فراہمی کا سلسلہ قیدیوں کی رہائی اور عام معافی کے اعلان سے ہوگا/سید محمد الطاف بخاری

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

19/03/2026
لیفٹنٹ گورنر نے انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس ( آئی آر ایم ایس ) کے افسر ٹرینیز سے ملاقات کی
National

لیفٹیننٹ گورنر کی نوریہ ، چترا شکلادی ، اُگادی ، گڑی پڈو اور چیٹی چند کے موقعہ پر مُبارک باد

19/03/2026
Next Post
انصاف کی فراہمی کا سلسلہ قیدیوں کی رہائی اور عام معافی کے اعلان سے ہوگا/سید محمد الطاف بخاری

انصاف کی فراہمی کا سلسلہ قیدیوں کی رہائی اور عام معافی کے اعلان سے ہوگا/سید محمد الطاف بخاری

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS