Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Politics

ڈائریکٹوریٹ آف فیملی ویلفیئر ایم سی ایچ اینڈ امیونائزیشن جموںوکشمیر نے ” عالمی یوم آبادی“ منایا

by Indian Times
12/07/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈائریکٹوریٹ آف فیملی ویلفیئر ایم سی ایچ اینڈ امیونائزیشن جموںوکشمیر نے ” عالمی یوم آبادی“ منایا
سری نگر/انفو/ڈائریکٹوریٹ آف فیملی ویلفیئر ایم سی ایچ اینڈ امیونائزیشن جموںوکشمیر نے ” عالمی یومِ آبادی“کے موقعہ پر گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول کوٹھی باغ سری نگر میں اِس دِن کی یاد میں ایک تقریب کا اِنعقاد کیا۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر مہمان خصوصی ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈائریکٹر فیملی ویلفیئر ایم سی ایچ اینڈ امیونائزیشن جموں وکشمیر ڈاکٹر تبسم جبین اور پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول کوٹھی باغ سری نگر محترمہ نصرت بخاری مہمان ذی وقار کی حیثیت سے موجود تھےں۔تقریب میںدیگر معززین کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیملی ویلفیئر کشمیر ڈویژن ڈاکٹر مسرت جبین ، آڈیو ویژول آفیسر فیملی ویلفیئر جموںوکشمیر محترمہ ریحیلہ نور ، ایڈمنسٹریٹیو فیملی ویلفیئر جموںوکشمیر ہلال احمد وانی اور گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول کوٹھی باغ سری نگر کی فیکلٹی ممبران موجود تھے۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دُنیا بھر میں ’عالمی یوم آبادی ‘ منایا جاتا ہے تاکہ عوام کو حال ہی میں بڑھتی ہوئی گلوبل پاپولیشن گروتھ کے بارے میں بیداری فراہم کی جاسکے اوراِس سے ملک کی معیشت اور ترقی پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں یا اِس سے کیا خطرہ ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ زیادہ آبادی ایک اہم مسئلہ ہے بالخصوص اِس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ وسائل غیر دیر پا شرح سے کم ہو رہے ہیں اور اِس حوالے سے اِجتماعی اَقدامات کرنا ہر شہری کی ذمہ داری بنتی ہے۔ڈائریکٹر فیملی ویلفیئر جموںوکشمیر نے طلباءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11 جولائی کو ’ ’عالمی یوم آبادی “ن ‘ بہت اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ یہ دِن بڑھتی ہوئی آبادی کے مسئلے کو اُجاگر کرتا ہے اور آبادی میں تیزی سے اِضافہ ان وسائل کے مختلف پہلوﺅں کو متاثر کرتا ہے جن کی اِنسان کو زندہ رہنے کے لئے ضرورت ہے۔اُنہوں نے مزید زور دیا کر کہا کہ قدرتی اور قابل تجدید وسائل کی کمی کے علاوہ اِس بات سے اِنکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ آبادی میں بے تحاشہ اِضافہ اِنسانی زندگی کے حالاتِ زندگی کو بہت زیادہ متاثر کرے گا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیملی ویلفیئر کشمیر ڈویژن ڈاکٹر مسرت جبین نے اِس بات پر زور دیا کہ ” عالمی یوم آبادی “ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ اگر ہم کرہ ارض کے ہراِنسان کی طاقت کو بروئے کار لاتے ہوئے دیرپا ترقی کے لئے پالیسی سازوں کے ذریعے تصور کئے گئے خوشحال ، پُر اَمن اور دیر پا مستقبل کو حاصل کرسکتے ہیں۔آخیر میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول کوٹھی باغ سری نگر کی فیکلٹی ممبر معصومہ حسین نے شکریہ کی تحریک پیش کی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ہریانہ وِدھان سبھا کی ایسٹمیٹس کمیٹی کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

Next Post

ڈی سی بانڈی پورہ نے شادی پورہ ٹرانزٹ کیمپ میں اَقامتی اور سہولیات کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
Next Post
ڈی سی بانڈی پورہ نے شادی پورہ ٹرانزٹ کیمپ میں اَقامتی اور سہولیات کا جائزہ لیا

ڈی سی بانڈی پورہ نے شادی پورہ ٹرانزٹ کیمپ میں اَقامتی اور سہولیات کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS