Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ناظم سیاحت کشمیر نے ’میری ماں، میرا دیش‘ مہم کے تحت گلمرگ میں اے ٹی وی ریلی کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

by Indian Times
13/08/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ناظم سیاحت کشمیر نے ’میری ماں، میرا دیش‘ مہم کے تحت گلمرگ میں اے ٹی وی ریلی کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا
گلمرگ/انفو///ناظم سیاحت کشمیر راجا یعقوب جو گلمرگ ڈیولپمنٹ اَتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کا چارج بھی سنبھالتے ہیں ،نے ’ میری ماں ، میرا دیش ‘ مہم کے تحت آل ٹیرین وہیکلز( اے ٹی وِی) کی ایک ریلی کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔اِس موقعہ پر ایک شجرکاری مہم کا بھی اِنعقاد کیا گیا جس میں ناظم سیاحت نے گلمرگ گالف کلب کے احاطے میں ایک پودا لگایا۔ناظم سیاحت کشمیر نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’میری ماں، میرادیش‘ کا مقصد شہریوں کو ملک کو مضبوط اور خوشحال بنانے میں ان کے کردار اور ذمہ داری سے آگاہ کرنا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ سیاحتی شعبے اور اس سے وابستہ شراکت داروں کا اِس سلسلے میں ایک یقینی کردارہے۔اُنہوں نے محکمہ سیاحت کی کوششوں کے بارے میں کہا کہ سیاحوں کی آمد میں اِضافہ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ یہ بھی کوشش کی گئی ہے کہ سیاح پیاری اور میٹھی یادوں کے ساتھ واپس لوٹیں۔اُنہوں نے اِس سلسلے میں محکمہ کی طرف سے اُٹھائے گئے بہت سے اَقدامات جیسے شکایات کا اَزالہ ، ہیلپ لائن ڈیسک کا قیام وغیرہ کا ذِکر کیا ۔ناظم سیاحت موصوف نے گلمرگ کی مخصوص ضروریات پر کہا کہ صفائی ستھرائی کو اوّلین ترجیح دی گئی ہے اور بہت سے متعلقہ حلقوں میں اِس سلسلے میں کوششوں کو سراہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مشہور سیاحتی مقامی پر کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے مقامی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے کوششیں کی جائیں گی۔راجا یعقوب نے گلمرگ اور دیگر سیاحتی مقامات کے شراکت داروں سے اپیل کی کہ وہ ان مقامات کی ماحولیات کو برقرار رکھنے میں محکمہ کی مدد کریں اور عمارت کی اِجازتوں سے متعلق قواعد و ضوابط کا احترام کریں تاکہ اس جگہ کی خوبصورتی اور جمالیات برقرار رہے۔اِس سے قبل اے ٹی وی کے دستے کو ناظم سیاحت کشمیر نے محکمہ سیاحت ، جی ڈی اے ، جے اینڈ کے کیبل کارکارپوریشن کے سینئر اَفسران ، مقامی شراکت داروں اور گلمرگ کے دورے پر آنے والے سیاحوں کی موجود گی میں جھنڈی دِکھا روانہ کیا۔اے ٹی ویز کا دستہ پورے گلمرگ کے باﺅل سے گزر کر گالف کلب پر اِختتام پذیر ہوا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت نے قومی پرچم لہرایا

Next Post

بے گھروں کو مکان اور بے زمینوں کو زمین فراہم کرنے کیلئے پُرعزم/منوج سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
بے گھروں کو مکان اور بے زمینوں کو زمین فراہم کرنے کیلئے پُرعزم/منوج سنہا

بے گھروں کو مکان اور بے زمینوں کو زمین فراہم کرنے کیلئے پُرعزم/منوج سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS