Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

تجربات اور مہارت شیئر کرنا اور ان سے سیکھنا ہندوستان کی عادت رہی ہے

بھارت ٹیکنالوجی کو اپنانے میں سب سے آگے ہندوستان نے دنیا کو دکھایا ۔ وزیر اعظم

by Indian Times
15/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر//سی این آئی//وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان نے دنیا کے سامنے یہ ثابت کردیا ہے کہ ٹکنالوجی یا اس سے متعلق اختراعات کو اپنانے کے معاملے میں ہم کسی سے کم نہیں ہیں۔ وزیراعظم نے بتایا کہ پچھلے سال ہندوستان میں پہلی بار اے ٹی ایم سے نقد پیسے نکالنے کے مقابلے موبائل سے زیادہ ادائیگیاں کی گئیں۔ مکمل طور پرڈیجیٹل بینک جن کا کوئی فزیکل برانچ آفس نہیں ہے، پہلے ہی ایک حقیقت بن چکے ہیں۔ٹکنالوجی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان نے دنیا کو دکھادیا ہے کہ وہ ٹیکنالوجی کو اپنانے میں سب سے آگے ہے۔

سی این آئی کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ مالیاتی ٹکنالوجی کے فورم ‘ ان فنیٹی فورم ’کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ کرنسی کی تاریخ میں زبردست ارتقا دیکھنے کو ملا ہے۔ڈیجیٹل لین دین اور بینکنگ نظام میں آئی تبدیلیوں کا حوالے دیتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ پچھلے سال ہندوستان میں پہلی بار، اے ٹی ایم سے نقد پیسے نکالنے کے مقابلے موبائل سے زیادہ ادائیگیاں کی گئیں۔مکمل طور پر ڈیجیٹل بینک جن کا کوئی فزیکل برانچ آفس نہیں ہے، پہلے ہی ایک حقیقت بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا ‘‘ جس طرح انسانوں کا ارتقا ہوا ہے اسی طرح سے ہماری لین دین کی شکلوں کا بھی ارتقا ہوا ہے۔

بارٹر سسٹم (ایک سامان کے بدلے دوسرے سامان کا لین دین) سے لے کر دھات تک ، سکوں سے لے کر نوٹ تک ، چیک سے لے کر کارڈ تک ،آج ہم یہاں پہنچے ہیں۔’’وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان نے دنیا کو یہ ثابت کردیا ہے کہ ٹکنالوجی یا اس سے متعلق اختراعات کو اپنانے کے معاملے میں ہم کسی سے کم نہیں ہیں۔ڈیجیٹل انڈیا کے تحت تبدیلی لانیسے متعلق کی گئی پہل نے اختراعی فن ٹیک جیسے حل کے لئے دروازے کھولے ہیں جن کا اطلاق گورننس میں کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اب ان فن ٹیک پہل کو فن ٹیک انقلاب میں تبدیل کرنے کا وقت ا?گیا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ،‘‘ایک ایسا انقلاب جو ملک کے ہر ایک شہری کو مالی طور پر بااختیار بنانے کے مقصد کو حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔’’اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہ کیسے ٹکنالوجی نے مالیاتی شمولیت کو یقینی بنایا ہے، وزیراعظم مودی نے کہا کہ 2014 میں صرف 50 فیصد ہندوستانیوں کے پاس بینک اکاؤنٹ تھے۔

لیکن گزشتہ سات سال کے دوران ہندوستان نے 430 ملین جن دھن کھاتے کھول کر اسے ہر ایک تک پہنچایا ہے۔اس سلسلے میں انہوں نے کئی مثالیں پیش کیں جیسے کہ 690 ملین‘ روپے’ کارڈس سے پچھلے سال 1.3 بلین کی لین دین ہوئی صرف پچھلے ایک مہینے میں یو پی آئی پراسیسنگ سے تقریباً 4.2 بلین کی لین دین کی گئی ہر مہینے جی ایس ٹی پورٹل پر تقریباً 300 ملین انوائسز اپ لوڈ کئے جاتے ہیںوبائی مرض کے باوجود روزانہ 1.5 بلین ریلوے ٹکٹ بک کئے جاتے ہیں پچھلے سال فاسٹ ٹیگ کے ذریعہ 1.3 بلین کی لین دین ہوئی۔ پی ایم سوانیدھی نے ملک بھر کے چھوٹے کاروباریوں کو پیسے لینے کے لئے رسائی فراہم کی ‘ای- روپی’ نے لیکج کے بغیر مخصوص خدمات کی باہدف ڈیلیوری کو ممکن بنایا۔

اس کی مزید وضاحت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مالیاتی ٹکنالوجی چار ستونوں پر قائم ہے آمدنی ، سرمایہ کاری ، بیمہ اور ادارہ جاتی کریڈٹ۔وزیراعظم نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘ جب آمدنی بڑھتی ہے تو سرمایہ کاری ممکن ہوجاتی ہے۔ بیمہ کی کوریج بڑے پیمانے پر خطرات مول لینے اور سرمایہ کاری کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے۔ ادارہ جاتی کریڈٹ اپنے دائرے کو بڑھانے کے لئے وسائل فراہم کرتا ہے۔ اور ہم نے ان چاروں ستونوں پر کام کیا ہے۔ یہ تمام عوامل جب یکجا ہوتے ہیں تو اچانک آپ کے پاس مالیاتی شعبے میں شرکت کرنے کے لئے کافی لوگ جمع ہوجاتیہیں۔ ’’وزیراعظم نے عوام کے درمیان ان اختراعات کی وسیع پیمانے پر قبولیت کی روشنی میں مالیاتی ٹکنالوجی میں اعتماد کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عام ہندوستانیوں نے ڈیجیٹل ادائیگی اور اس قسم کی دیگر ٹکنالوجی کو اپناکر ہمارے فن ٹیک ایکوسسٹم پر بے انتہا اعتماد دکھایاہے۔ اعتماد کا مطلب یہ ہے کہ آپ اس بات کو یقینی بنائیں کہ عوام کے مفادات محفوظ ہیں۔

فن ٹیک انوویشن، مالیاتی ٹکنالوجی کی سکیورٹی سے متعلق اختراع کے بغیر نامکمل رہے گا۔وزیراعظم نے مالیاتی ٹکنالوجی کے شعبے میں ہندوستان کے تجربے کی بڑے پیمانے پر قبولیت کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے ساتھ اپنے تجربات اور مہارت شیئر کرنا اور ان سے سیکھنا ہندوستان کی عادت رہی ہے۔وزیراعظم مودی نے کہا کہ ‘‘ ہمارا ڈیجیٹل پبلک انفرااسٹرکچر پوری دنیا کے شہریوں کی زندگی کو بہتر کرسکتا ہے۔گفٹ سٹی محض ایک احاطہ ہی نہیں ہے بلکہ یہ ہندوستان کی ترجمانی کرتا ہے۔ یہ ہندوستان کے جمہوری اقدار ، ڈیمانڈ، آبادی اور تکثیریت کو پیش کرتا ہے۔

یہ خیالات ، اختراعات اور سرمایہ کاری کے تئیں ہندوستان کے کھلے پن کی ترجمانی کرتا ہے۔گفٹ سٹی عالمی مالیاتی ٹکنالوجی کی دنیا کا دروازہ ہے۔وزیراعظم نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘مالیات ، معیشت کو زندگی عطا کرنے والا خون ہیاور ٹکنالوجی اسے پہنچانے والی شریان۔ انتیودیہ کو حاصل کرنے کے لئے دونوں یکساں طور پر اہم ہیں۔ اس فورم کے پہلے ایڈیشن میں انڈونیشیا ، جنوبی افریقہ اور برطانیہ پارٹنر ممالک ہیں۔ان فنیٹی فورم پالیسی ، بزنس اور ٹکنالوجی کے شعبے میں دنیا کے سرکردہ ذہنوں کو باہم متحد کرے گا جہاں اس بات پر مباحثے ہوں گے کہ فن ٹیک انڈسٹری کے ذریعہ ٹکنالوجی اور اختراعات کا استعمال شمولیتی ترقی اور بڑے پیمانے پر انسانیت کی خدمت کرنے میں کیسے کیا جائے۔ اس فورم میں 70 سے زیادہ ممالک نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وادی کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ،گرمی کا زور ٹوٹ گیا

Next Post

جموں کشمیر سمیت ملک بھر میں بوسٹر ڈوز مہم شروع

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

19/03/2026
لیفٹنٹ گورنر نے انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس ( آئی آر ایم ایس ) کے افسر ٹرینیز سے ملاقات کی
National

لیفٹیننٹ گورنر کی نوریہ ، چترا شکلادی ، اُگادی ، گڑی پڈو اور چیٹی چند کے موقعہ پر مُبارک باد

19/03/2026
جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر
Business

جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر

18/03/2026
Next Post
جموں کشمیر سمیت ملک بھر میں بوسٹر ڈوز مہم شروع

جموں کشمیر سمیت ملک بھر میں بوسٹر ڈوز مہم شروع

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS