Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

وادی کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ،گرمی کا زور ٹوٹ گیا

امر ناتھ یاترادونوں روٹس سے خراب موسم کے پیش نظر عارضی طور معطل

by Indian Times
15/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر//کے این ایس//وادی کشمیر میں دوسرے روز بھی صبح سے ہی ہلکی سے درمیانی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا ہے جس کی وجہ سے یہاں جاری گرمی کے زور ٹوٹ گئے اور لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے ۔جموںو کشمیر میں خراب موسم کے پیش نظر امر ناتھ یاترا کو کچھ وقت کے لئے عارضی طور روک دیا گیا ہے ۔اس دوران محکمہ موسمیاکے ڈائر ایکٹر سونم لوٹس نے بتایا کہ جمعہ کے بعد دو پہر تک موسم خراب رہنے کا ا مکان ہے اور سنیچر سے موسم میں مکمل طور بہتری آئے گئی۔

کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جموںو کشمیر میں جمعرات کے روز مسلسل دوسرے روز بھی بارشوں کاسلسلہ جاری رہا ہے اور شام تک تقریباً سبھی علاقوں میں رُک رُک کے بارشوں کا سلسلہ جاری تھا متعلقہ محکمے نے پہلے ہی بتایا تھا کہ تین روز تک جموںو کشمیر میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ہونے کا امکان ہے اس دوران بدھ کے روز زیادہ بارشیں نہیں ہوئی ہے تاہم جمعرات کو صبح سویرے سے ہی تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے جو برابر وقفے وقفے سے جاری ہے ۔

ادھر کشمیر نیوز سروس نمائندوں کے مطابق ناز ساز موسمی صورتحال کے پیش نظر شری امرناتھ جی یاترا کو جمعرات کے روز دونوں روٹوں پہلگام اور بالتل سے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ناساز موسمی صورتحال کے باعث پہلگام بیس کیمپ اور بالتل بیس کیمپ سے جمعرات کو یاتریوں کے کسی بھی قافلے کو پوتر گھپا کی طرف روانہ ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ پہلگام اور بالتل روٹس پر ہنوز بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے یاترا کو عارضی طور روک دیا گیا۔

جبکہ موسمی صورتحال میں بہتری واقع ہونے کے بعد ہی یاترا کی بحالی کے متعلق کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس کا کہنا ہے کہ بالتل اور پہلگام روٹس پر جمعرات کو رک رک کر بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم کی یہی صورت حال کل یعنی جمعہ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہاسنیچر سے موسم میں مکمل طور بہتری واقع ہونا شروع ہوسکتی ہے۔

لوٹس نے بتایا اس وقت موسم کے حوالے سے ایکوریٹ پیش گوئی کر نا باقی دنوں کے لحاظ سے مشکل ہی ہوتا ہے انہوں نے کشمیر نیوز سروس کے ساتھ باات کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ عام لوگوں کے ساتھ ساتھ یاتریوں کو بھی اس حوالے سے احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے اور موسمی کے حوالے سے پل پل کی جانکاری سے خبر دار رہے جو انہیں یاترا کے دوران محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ کسی پریشانی سے بچانے میں مدد گار ہو سکتا ہے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں وکشمیرمیںسال رواں آخرتک یااگلے سال اسمبلی انتخابات کے انعقاد!

Next Post

تجربات اور مہارت شیئر کرنا اور ان سے سیکھنا ہندوستان کی عادت رہی ہے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
تجربات اور مہارت شیئر کرنا اور ان سے سیکھنا ہندوستان کی عادت رہی ہے

تجربات اور مہارت شیئر کرنا اور ان سے سیکھنا ہندوستان کی عادت رہی ہے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS