Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

سیکرٹری پی ڈی ایم ڈی نے اے ڈی بی اور جے آئی سی اے کی فنڈنگ کے تحت مجوزہ منصوبوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا

by Indian Times
15/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں//انفو//سیکرٹری پلاننگ ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ ( پی ڈی ایم ڈی ) ڈاکٹر راگھو لنگر نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں اے ڈی بی ( ایشین ڈیولپمنٹ بینک) اور جے آئی سی اے ( جاپان اِنٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی ) کے مالی تعاون سے فنڈس فراہم کرنے کے لئے مجوزہ پروجیکٹوںپر جموںوکشمیر اِرا کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ کوآرڈی نیشن جے ٹی ایف آر پی اِنجینئراَفتخار حکیم نے کہا کہ جے اینڈکے اِی آر اے میگا اِنفراسٹرکچر پروجیکٹوں کے تحت جن کو ایشیائی ترقیاتی بینک او رجے آئی سی اے ( جاپان اِنٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی ) کی طرف سے مالی معاونت فراہم کرنے کی تجویز ہے ۔

وہ مربوط سیوریج ، واٹر سپلائی او رسٹارم واٹر ڈرنیج کی تعمیر ،ان شہروں میں رہنے والے لوگوں کو بنیادی شہری سہولیات فراہم کرنے کے لئے گریٹر سری نگر او رگریٹر جموں شہروں کے لئے سکیمیں ، شہری ٹرانسپورٹیشن ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور صلاحیت سازی کے منصوبے شروع کرنے کا اِرادہ رکھتی ہے ۔اے ڈی بی مشن نے پہلے جے کے اِی آر اے کو ایسے ذیلی پروجیکٹوں کی تجویز کرنے کے لئے آگاہ کیا تھا جو نتیجہ پر مبنی ہوں ، پورے شہراور قصبے کے لئے جامع حل فراہم کریں

۔جس میں کم سے کم پانچ برس کے او اینڈ ایم سے چوبیس گھنٹے پانی کی فراہمی ، گھریلو رابطوں سے سیوریج کی مداخلت ، نیٹ ورک ، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ ، پانی کا دوبارہ اِستعمال ، ٹرانسپورٹیشن ، دوبارہ استعمال/رِی سائیکلنگ اور ڈسپوزل سے مربوط میونسپل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، شہری سڑکوں کی بہتری ذیلی شعبے کے مربوط منصوبے کا حصہ ہے۔جے آئی سی اے فنڈنگ کے تحت پہلے بڑا پروجیکٹ دریائے چناب سے جموں شہر کے لئے 3 مرحلے کی لفٹ بلک واٹر سپلائی سکیم تھی۔سیکرٹری پی ڈی ایم ڈی نے جے کے اِی آر اے کے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اے ڈی بی کے مجوزہ قرض۔III اور جے آئی سی اے کے تحت لائن ڈیپارٹمنٹوں بالخصوص پی ڈبلیو ( آر اینڈ بی) ، جل شکتی اور مکانات و شہری ترقی محکمہ تاکہ اسے مرکزی وزارتِ خزانہ ڈی اِی اے ( محکمہ اِقتصادی امور ) کو پیش کرنے سے پہلے اعلیٰ سطح پر مزید مشاورت کی جائے ۔

سیکرٹری کو بتایا گیا کہ 1,100 کروڑ روپے اور 4,600 کروڑ روپے کے منصوبے اَصل میں اے ڈی بی ۔III اور جے آئی سی اے سے ایم ایف ایف کے تحت شروع کرنے کی تجویز تھی ۔جو جموںوکشمیر یوٹی میں شہری بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے اور توسیع دینے کی راہ ہموار کرے گا۔ سیکرٹری نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ایک جامع تجویز پیش کریں تاکہ چیف سیکرٹری کو ان مجوزہ بیرونی اِمدادی پروجیکٹوں پر اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا جاسکے۔میٹنگ میں ڈائریکٹر ٹیکنیکل جے ٹی ایف آر پی اِنجینئر اِفتخار وانی ، ڈائریکٹر کشمیر جے کے اِی آر اے اِنجینئر جاوید بخاری ،ڈائریکٹر جموں جے کے اِی آر اے اِنجینئر اَجے کمار راجو، ڈائریکٹر فائنانس جے کے اِی آر اے تصوف اَمین ، پروجیکٹ منیجر جے کے اِی آر اے اِنجینئر اشتیاق ملک ، پروجیکٹ منیجر ٹرانسپورٹ جے کے اِی آرے جموں اِنجینئر اشوک کھوکر ، پروجیکٹ منیجر اَربن جموں اِنجینئرنند کشور نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں کشمیر سمیت ملک بھر میں بوسٹر ڈوز مہم شروع

Next Post

چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر میں اِی ۔ یو این این اے ٹی پورٹل کا آغاز کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر میں اِی ۔ یو این این اے ٹی پورٹل کا آغاز کیا

چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر میں اِی ۔ یو این این اے ٹی پورٹل کا آغاز کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS