بارہمولہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید نور الدین اندرابی اپنی پارٹی میں شامل ہوئے
سرینگر/ شمالی ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والی ممتاز سماجی اور سیاسی شخصیت سید نور الدین اندرابی نے آج پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری اور دیگر سینئر لیڈروں کی موجودگی میں پارٹی میں باضابطہ شمولیت اختیار کی۔موصولہ بیان کے مطابق سید محمد الطاف بخاری نے جو پارٹی کے سینئر قائدین کے ہمرہ بارہمولہ کے دورے پر تھے، کریری بارہمولہ میں سید نور الدین اندرابی کے گھر گئے۔ اس موقعے پر منعقدہ ایک اجلاس کے دوران اندرابی نے پارٹی قائد اور دیگر رہنماوں کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔سید محمد الطاف بخاری نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر اندرابی کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا اور ا±نہیں یقین دلایا کی عوامی خدمت کے حوالے سے ا±نہیں پارٹی قیادت کا مکمل تعاون حاصل ہوگا۔اس موقع پر پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر، پارٹی کی پارلیمانی امور کمیٹی کے چیئرمین محمد دلاور میر، جنرل سیکرٹری رفیع احمد میر، صوبائی صدر محمد اشرف میر، ترجمانِ اعلیٰ جاوید حسن بیگ، پارٹی کوآرڈی نیٹر فضل محمود بیگ، نائب ضلع صدر بارہمولہ دلشاد احمد ملک، وگورہ حلقہ کے سیکرٹری پیرزادہ غلام محی الدین، بی ڈی سی شمشادہ جی، حلقہ سنگرمہ کے انچارج شبیر احمد شاہ، بلاک صدر ہگام گلزار احمد، بلاک صدر واگورہ شبیر احمد بٹ، اور دیگر لیڈران موجود تھے۔






