اپنی پارٹی کو بہت کم وقت میں عوامی مقبولیت حاصل ہوئی /الطاف بخاری
سرینگر/14دسمبر/ شمالی کشیر کے واگورہ بارہمولہ سے تعلق رکھنے والی معروف سماجی شخصیت شبیر احمد شاہ اپنی پارٹی میں شامل ہوگئے۔ ا±نہوں نے واگورہ میں اپنی پارٹی کے کنونشن کے انعقاد کے موقعے پر پارٹی قائدین کی موجودگی میں پارٹی میں شولیت اختیار کی۔موصولہ بیان کے مطابق پارٹی رہنماوں نے شبیر احمد شاہ کا پارٹی میں استقبال کیا۔ اس موقع پر سید محمد الطاف بخاری نے شاہ کی پارٹی میں شمولیت پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، ” مجھے شبیر احمد شاہ جیسے لوگوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہنے میں کافی مسرت ہوتی ہے۔ موصوف ایک جانی پہچانی شخصیت ہیں اور لوگ ا±نہیں ا±ن کے بہتر رویہ کی وجہ سے عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ مجھے ا±مید ہے کہ اپنی پارٹی میں رہ کر وہ زیادہ بہتر طریقے سے عوام کی خدمت کرپائیں گے۔ بلکہ میں ا±نہیں یہ مشورہ دینا چاہوں گا کہ وہ فوراً اپنی سیاسی سرگرمیاں اور عوامی رابطہ مہم شروع کریں تاکہ وہ لوگوں کی مدد کر سکیں۔“ انہوں نے مزید کہا، ”اپنی پارٹی جموں کشمیر کی واحد سیاسی پارٹی ہے، جسے بہت کم وقت میں عوامی مقبولیت اور پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور اس کی وجہ اپنی پارٹی کا شفاف ایجنڈا ہے۔“پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سید محمد الطاف بخاری نے جموں و کشمیر اور اس کے عوام کے بہتر مستقبل کے لیے اپنی پارٹی کے وڑن کا اعادہ کیا اور کہا، ”اپنی پارٹی کے پاس جموں و کشمیر اور اس کے لوگوں کے بہتر مستقبل کے لیے ایک واضح ایجنڈا اور پالیسی ہے۔ ہم یہاں ایک پرامن ماحول پیدا کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ صرف پرامن ماحول ہی ہمیں جموں کشمیر میں خوشحالی اور ترقی کی راہ ہموار کرنے میں مدد دے گا۔“انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر میں امن و استحکام پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ یہاں طویل عدم استحکام اور ہنگامہ آرائی کو ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا، ”ہمیں اس حقیقت کو سمجھنا چاہیے کہ جموں و کشمیر کے لوگ اس سرزمین پر مزید خونریزی اور تباہی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ تشدد نے ہماری نسل کو تباہ کر دیا ہے اور اب ہمارے نوجوانوں کا مستقبل بھی داو¿ پر لگا ہوا ہے۔ ہمارے نوجوان تب تک ترقی نہیں کر سکتے اور نہ ہی ہم ان کے لیے بہتر مواقع پیدا نہیں کر سکتے ہیں، جب تک یہاں امن اور استحکام قائم نہ ہو۔ تشدد اور نفرت کی سیاست کی وجہ سے عوام کو سوائے مصیبتوں کے کچھ نہیں ملتا ہے۔“اس موقع پر سید محمد الطاف بخاری کے علاوہ پارٹی کے جو سرکردہ رہنما موجود تھے، ا±ن میں پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر، جنرل سیکرٹری محمد رفیع میر، صوبائی صدر محمد اشرف میر، مرکزی ترجمان جاوید حسین بیگ، سابق رکن اسمبلی یاور میر، ضلع صدر بارہمولہ خورشید خان، کوآرڈی نیٹر برائے شمالی کشمیر فضل بیگ، شبیر احمد شاہ، نائب ضلع صدر محمود بیگ، نائب ضلع صدر دلشاد احمد ملک، پارٹی کی یوتھ ونگ کے ضلع صدر عرفان احمد، غلام محمد ڈار، بی ڈی سی بارہمولہ، اور ضلع صدر برائے خواتین ونگ بارہمولہ محترمہ شمشادہ، سرپنچ بانڈی پائین غلام نبی، سرپنچ مقام فیاض احمد گنائی، اور دیگر اشخاص شامل تھے۔






