بڈگام/15 دسمبر/ریاض بڈھانہ
گرلز ہائی اسکول امپورہ بڈگام میں ویمن ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ذریعہ ایک شاندار آگاہی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ،جس میں مقامی خواتین کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا ۔ اس دوران ،اپنے خطاب میں مقررین نے خواتین کو کارپوریشن کی اسکیموں سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ بیداری پروگرام کے بارے میں مزید میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ، کارپوریشن کی ڈسٹرکٹ منیجر ، بڈگام ، یاسمینہ وانی نے کہا کہ اس آگاہی کیمپ کا مقصد کارپوریشن کی اسکیموں سے متعلق خواتین کو معلومات فراہم کرنا تھا تاکہ وہ ان اسکیموں کے حوالے روشناس ہو سکے،اُنہوں نے کہا کارپوریشن خواتین کو اپنے کاروبار شروع کرنے کے لئے کم سود کی شرح پر قرض فراہم کرتی ہے اور بہت سی خواتین ایسی ہیں جو کارپوریشن سے قرض حاصل کرکے نہ صرف اپنے لئے روزگار کے وسائل پیدا کرتی ہیں بلکہ دوسری خواتین کو بھی روزگار دیتی ہیں عام لوگوں نے ویمن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید اس طرح کے جانکاری پروگرمز کے انعقاد پر زور دیا۔






