Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

چیف سیکرٹری نے ’ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی) کے تحت منصوبوں کی عمل آوری کا لیاجائزہ

by Indian Times
17/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں۔۔۔۔۔۔۔۔۔انفو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے جموںوکشمیر یو ٹی اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران کی سربراہی میں مختلف پروجیکٹ گراو¿نڈنگ اینڈ مانیٹرنگ کمیٹیوں (پی جی ایم سیز) کے ذریعہ جموںوکشمیر یوٹی میں جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی) کے تمام 29 پروجیکٹوں اور ذیلی پروجیکٹوں کی عمل آوری پر اہم کامیابیوں اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار کے علاوہ سکاسٹ کشمیر اور سکاسٹ جموں کے وائس چانسلروں، ایم ڈی ایچ اے ڈی پی ، ضلع ترقیاتی کمشنروں ، چیئرمین پی جی ایم سیز ، متعلقہ سربراہان ، بینک نمائندے اور دیگر اَفسران نے شرکت کی جبکہ صوبہ کشمیر کے اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں شرکت کی۔چیف سیکرٹری نے اِس پروگرام کی عمل آوری میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے پورٹل پر موصول ہونے والی درخواستوں کے مستقبل کے بارے میں فوری فیصلہ کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے ٹینڈرنگ اور دیگر طریقوں سے آگے بڑھنے اور اہلِ اِستفادہ کنندگان کے ذریعہ مختلف پیداوری یونٹوں کے قیام پر توجہ مرکوز کرنے کو کہا ۔اُنہوں نے دونوں زرعی یونیورسٹیوں کو ہدایت دی کہ وہ کسانوں کی بیداری کے لئے ہر زرعی سرگرمی کے ضروری اجزا¿ اور عمل کو ظاہر کرنے والی مختصر معلوماتی ویڈیوز بنائیں۔ اُنہوں نے ہر ضلع ترقیاتی کمشنر سے کہا کہ وہ اَپنے علاقوں میں اِس پروگرام کے فوائد کے بارے میں بالخصوص پنچایتوں میں’ بلاک دیوس ‘ کے موقعہ پر بیداری پیدا کریں۔ اَتل ڈولو نے اِس بڑے پروگرام کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام پروجیکٹوں کو یہاں کے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لئے تیار کئے گئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ یہ منصوبے زرعی شعبے کی ترقی اور ہمارے کسانوں کی آمدنی میں کئی گنا اِضافے مختلف اجزا¿ پر مشتمل ہیں۔اُنہوں نے پروگرام کے تحت بیان کردہ ہدایات پر مکمل طور پر عمل کرتے ہوئے درخواستیں جمع کرنے کے طریقہ کار کو آسان بنانے کا مشورہ دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنر کے ساتھ مل کر ہر پی جی ایم سی چیئرپرسن کی طرف سے پیش رفت کی قریبی نگرانی کی جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس پروگرام کی مقررہ ٹائم لائن کے مطابق اہداف کو بغیر کسی ناکامی کے پورا کیا جائے۔پرنسپل سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار شیلندر کمار نے ذیلی پروجیکٹوں کی عمل آوری میں محکمہ کی طرف سے کی گئی مختلف پیرامیٹروں اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی ۔اُنہوں نے اِس میگا پروگرام کے مختلف پروجیکٹوںکو کامیابی کے لئے محکمہ طرف سے اُٹھائے گئے کلیدی اَقدامات کی وضاحت کی۔ اُنہوں نے اِنکشاف کیا کہ گزشتہ برس 24 اپریل سے 31 اگست کے درمیان منعقدہ ” کسان سمپرک ابھیان “ کے پہلے مرحلے کے تحت 3,697 پنچایتوں میں تقریباً5,10,000 کسانوں کا احاطہ کیا گیا تھا۔ مزید برآں بلاک لیول یوتھ اورنٹیشن پروگرام کے تحت زائد اَز 19,000 نوجوانوں سے رابطہ کیا گیا تاکہ وہ کاشت کاری میں اَپنی مہارت اور دِلچسپی کا نقشہ تیار کرسکیں۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ باقی پنچایتوں کو دوسرے مرحلے کے تحت شامل کیا جارہا ہے تاکہ یو ٹی کے تمام علاقوں تک رَسائی حاصل کی جاسکے۔اِس موقعہ پر پروگرام کے مختلف پیرامیٹروں کے مطابق ضلع وار درجہ بندی پیش کی گئی جسے ہر ماہ اَپ ڈیٹ کرنے کی باقاعدہ خصوصیت قرار دیا گیا ۔ یہ کہا گیا تھا کہ د رجہ بندی ہر ضلع سے موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد ، دی گئی منظوریوں اور مسترد ہونے کے فیصد کی بنیاد پر کی گئی تھی۔مزید برآں ،یہ بھی بتایا گیا کہ کسان ساتھی پورٹل پر اَب تک 50,662 کسانوں کی رجسٹریشن اور 52,693 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔میٹنگ کو بتایا گیا کہ زرعی شعبے میں 43,831، باغبانی میں 1,214 اور لائیو سٹاک کی پیداوار میں 14,472 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔میٹنگ میں پروجیکٹ کے لحاظ سے قابلِ نگرانی اشارے ، اس کے نفاذ میں درپیش چیلنجوں اور جموںوکشمیر یوٹی میں اس کے آسانی سے عمل آوری کے لئے دستیاب ممکنہ حل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

تمام اضلاع میں تیزی سے ہو رہی ہے ترقی /لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا

Next Post

مندیپ کور نے شہری بلدیاتی اِداروں کے کام کاج کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post

مندیپ کور نے شہری بلدیاتی اِداروں کے کام کاج کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS