جموں…انفو …چیف الیکٹورل آفیسرجموںوکشمیر پانڈورانگ کے پولے نے جموں کے نرواچن بھون میں جموںوکشمیر یوٹی میں اِنتخابی تیاریوں کا ورچیول تفصیلی جائزہ لیا۔میٹنگ میں تمام ضلعی اَلیکشن اَفسران کے ساتھ پی ڈبلیو ڈی، بی آر او سمپارک، آئی ایم ڈی، پی ایم جی ایس وائی اور این ایچ اے آئی کے محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔چیف الیکٹورل آفیسر کو ڈی ای اوز نے لوک سبھا اِنتخابات۔2024ءکے بخوبی اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے اَضلاع میں اُٹھائے جانے والے اَقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔ڈِسٹرکٹ الیکشن افسران نے سی اِی او کو اے ایم ایف کی صورتحال، بیلٹ پیپروں کی چھپائی، اِی وِی ایم کی کمیشننگ، ووٹر معلوماتی سلپس کی تقسیم، ٹرانسپورٹ پلان، پولنگ سٹیشنوں کی ویب کاسٹنگ، ماڈل پولنگ سٹیشنوں کی صورتحال اور پولنگ عملہ اَفراد کی فلاح و بہبود کے بارے میں آگاہ کیا۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ جموںوکشمیر یوٹی کے 5 اَضلاع میں 19 اپریل 2024 ءکو ہونے والے اِنتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ڈی ای اوز کو پولنگ کی تاریخ سے پہلے آخری 72 گھنٹوں کے لئے الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز کی سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔دوسرے مرحلے میں پولنگ کرنے والے اَضلاع کے ڈی ای اوز کو مزید ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 20 مارچ سے پہلے اہل رائے دہندگان میں ووٹر انفارمیشن سلپس کی صد فیصد تقسیم کو یقینی بنائیں۔ اِس کے علاوہ افسروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ آئندہ لوک سبھا اِنتخابات میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لئے جامع سویپ مشقیں کریں۔جاری موسمی خرابی کے پیش نظر ضلعی الیکشن افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ ایک جامع ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان تیار کریں اور اس پر عمل درآمد کریں تاکہ حادثات سے پاک اِنتخابات کو یقینی بنایا جا سکے۔چیف الیکٹورل آفیسر نے پولنگ عملے کی فلاح و بہبود پر زور دیتے ہوئے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ پولنگ ویلفیئر کے لئے نوڈل افسر مقرر کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ اہلکاروں کو مناسب سہولیات فراہم کی جائیں۔






