مندیپ کور نے پی ایف ایم ایس پر آئی ڈبلیو ایم پی ٹریننگ پروگرا م کا اِفتتاح کیا
جموںانفواِنٹگریٹیڈ واٹر شیڈ مینجمنٹ پروگرام (آئی ڈبلیو ایم پی ) نے پنچایت بھون جموںمیں پبلک فائنانشل مینجمنٹ سسٹم (پی ایف ایم ایس )پر دور وزہ ٹریننگ پروگرام شروع کیا۔پروگرام کا اِفتتاح کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ اور پنچایتی راج مندیپ کور نے بذریعہ ورچیول موڈ کیا جو جے اینڈکے آئی ڈبلیو ایم پی کی چیئرپرسن بھی ہیں۔تربیتی پروگرام میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر آئی ڈبلیو ایم پی ڈاکٹر بھارت بھوشن ، مالیاتی مشیر / سی اے او اشوک کمار ، آئی ڈبلیو ایم پی جموں ، سانبہ ، کٹھوعہ ، اودھمپور ، رِیاسی ، راجوری ، پونچھ اور ڈوڈہ کے ضلعی پروجیکٹ منیجر ، ضلعی سطح کے تکنیکی ماہرین ، ڈیٹا اَنٹری آپریٹروں اور یونین ٹیر یٹری کے تمام 17پروجیکٹ اَضلاع کے اکاﺅنٹس اسسٹنٹس نے حصہ لیا۔مندیپ کور نے اِفتتاحی خطاب میں پی ایف ایم ایس پر مربوط واٹر شیڈ مینجمنٹ پروگرام کے عملے کی تربیتی کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ اِس حقیقت کے پیش نظر کہ نیو جنریشن واٹر شیڈ پروجیکٹ کے تحت زیادہ تر مصروف عمل تازہ دم ہے اور سکیم کو مو¿ثر طریقے سے عملانے کے لئے مالیاتی آلات کی طرف اس کی واقفیت سب سے اہم ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں آئی ڈبلیو ایم پی اَفرادی قوت کی استعداد کار میں اِضافے کے لئے این آئی آر ڈی اور پی آر حیدر آباد جیسی قومی سطح کے اِداروں میں شامل ہو کر مزید تربیتی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔سی اِی او ڈاکٹر بھارت بھوشن نے تمام شرکا کا خیرمقدم کیا اور اُمید ظاہر کی کہ یہ تربیت عملے کو پی ایف ایم ایس میں جدید ترین اقدامات سے آراستہ کرے گی او رپروگرام کی عمل آوری میں بے حد مدد کرے گی ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پی ایف ایم ایس کا بنیادی کام ایک مو¿ثر فنڈ فلو سسٹم اور ادائیگی کے ساتھ اکاﺅنٹنگ نیٹ ورک قائم کر کے عوامی مالیاتی نظام کو آسان بنانا ہے۔سٹیٹ پی ایف ایم ایس سیل جے اینڈ کے کے پی ایف ایم ایس ماہرین کلدیپ سنگھ اور روہت تکو نے مظاہرے کے ساتھ تربیت دی۔






