سرینگر// سی این آئی //جموں میں لائن آف کنٹرول پر پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں حادثاتی طور پر گرینیڈ دھماکے کے نتیجے میں فوجی کا کیپٹن اور جے سی او ہلاک ہو گیا جبکہ چار دیگر فوجی اہلکار شدید طور پر زخمی ہوئے جن کا علاج اسپتال میں جاری ہے ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں پونچھ نے نمائندے نے دفاعی ذرائع کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ
پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں اس وقت زوردار دھماکہ ہوا جب حادثاتی طور پرایک گرینیڈ زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق گرینیڈ دھماکے کے نتیجے میں آرمی کیپٹن اور جونیئر کمشنڈ آفیسرسمیت چھ فوجی اہلکار شدید طور پر زخمی ہو گئے جن کو علاج کیلئے شدید طور پر زخمی ہو گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ حادثہ پیش آنے کے ساتھ ہی فوج کی اضافی نفری وہاں پہنچ گئی جنہوں نے فوجی آفسر سمیت تمام زخمی فوجی اہلکاروں کو علاج کیلئے اسپتال پہنچایا تاہم وہاں آرمی کیپٹن اور جے سی او کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔
ہلاک ہونے والے آرمی کیپٹن کی شناخت آنند اور جے سی او بھگوان کے طور پر ہوئی ہے۔ انہوںنے بتایا کہ دیگر فوجی اہلکاروں کا علاج جاری ہے ۔ ادھر جموں میںمقیم دفاعی ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں حادثاتی طور پر گرینیڈ دھماکہ ہوا ہے۔ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت سیکورٹی فورسز کے اہلکار لائن آف کنٹرول پر اپنی ڈیوٹی کر رہے تھے۔
انہوںنے کہا کہ اس حادثاتی گرینیڈ دھماکے میں کئی جوان زخمی ہوئے ہیں۔ جب کہ ایک آرمی کیپٹن اور جے سی او کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والے آرمی کیپٹن کی شناخت آنند اور جے سی او بھگوان کے طور پر ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 6 جولائی کو ضلع پونچھ کے ہی جولاس فائرنگ رینج میں حادثاتی دھماکہ ہوا تھا جس میں دو فوجی اہلکار شدید طور سے زخمی ہو گئے۔ جنہیں علاج کے لیے پونچھ کے فوجی اسپتال لے جایا گیا جہاں دوران علاج ایک فوجی کی موت واقع ہوگئی تھی۔






