Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے عید الاضحی کے اِنتظامات کا لیاجائزہ

by Indian Times
21/06/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے عید الاضحی کے اِنتظامات کا لیاجائزہ
کولگام/انفو/ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے منی سیکرٹریٹ میں اَفسران کی ایک میٹنگ طلب کی تاکہ عید کے آنے والی عیدکے موقعہ پر کئے گئے اِنتظامات کا جائزہ لیا جاسکے۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے جل شکتی اور کے پی ڈی سی ایل کے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ضلع بھر میں پانی اور بجلی کی بہتر فراہمی کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے جل شکتی محکمہ کو بھی ہدایت دی کہ وہ مطلوبہ علاقوں میں پانی کے ٹینکروں کو دستیاب رکھیں تاکہ کسی بھی جگہ کو پانی کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔شیپ ہسبنڈری کے اَفسران نے چیئر کو جانکاری دی کہ ضلع میں قربانی کے جانور کافی تعدادمیں دستیاب ہیں۔چیف اینمل ہسبنڈری آفیسر نے میٹنگ کو بتایا کہ ضلع میں پولٹری برڈز کی مناسب تعداد دستیاب ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر کی طرف سے مارکیٹ چیکنگ کو تیز کرنے اور کھانے پینے کی اشیاءجیسے بیکری کنفیکشنری ، دودھ ، گوشت ، چکن ، سبزیوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کے معیار کو چیک کرنے اور معیاری مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے مشترکہ مارکیٹ چیکنگ ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایات جاری کی گئیں۔میونسپل حکام کو ہدایت دی گئی کہ وہ قصبوں ، مساجد اور عید گاہوں میں صفائی کے مناسب اِنتظامات کو یقینی بنائیں۔ اُنہیں یہ بھی ہدایت دی گئی کہ شہر میں اگر کوئی ناکارہ لائٹس ہیں تو ٹھیک کریں۔اے سی دی کو ہدایت دی گئی کہ وہ آفل کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لئے جگہوں کی نشاندہی کرے اور لوگوں کو اِس بارے میں آگاہ کرے۔اِس موقعہ پر ٹریفک پولیس حکام سے کہا گیا کہ وہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں۔میٹنگ میں اے ڈی سی وقار احمد گیری ، سی ایم او، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ، اے آت ٹی او، سی اے ایچ او، ڈی ایس ایچ او ، تحصیل دار ، اے ڈی ایف سی ایس اینڈ سی اے ، اِی اوز اور دیگر اَفسران نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

صوبائی کمشنر کشمیر نے دیر رات گئے شہرکا کیادورہ

Next Post

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں: بی جے پی تیاریوں میں مصروف

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
تعزیرات ہند میں تبدیلی کےلئے سرکار سنجیدہ / وزیر داخلہ امیت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں: بی جے پی تیاریوں میں مصروف

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS