Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

شمسی توانائی میں ہندوستان کی مہارت اور علم گبون کو فائدہ پہنچا سکتا ہے/انوپریہ پٹیل

by Indian Times
21/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دلی// کامرس اور صنعت کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج جمہوریہ گبون کے وزیر مملکت برائے صنعت و تجارت مسٹر پیکوم موبلیٹ۔ بوبیا سے ملاقات کی جو ہندوستان۔افریقہ گروتھ پارٹنرشپ پر 17ویں سی آئی آئی۔ ایگز بنک کانکلیو میں شرکت کے لیے نئی دہلی کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ وزیر موبیلیٹ بوبیا کے ساتھ دس ارکان پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی شامل تھا جس میں مسٹر ہیوگس جوڈیکیل مباڈنگا ماڈیا، سرمایہ کاری اور عوامی نجی شراکت داری کے فروغ کے وزیر، جمہوریہ گیبون اور محترمہ یولینڈے کرسٹیئن نیوندا، نائب وزیر برائے خارجہ امور شامل تھے۔

دونوں وزراء نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے پر امید اور نتیجہ خیز بات چیت کی۔ انہوں نے فعال اقتصادی مشغولیت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور تعاون کے لیے نئے شعبوں کی نشاندہی کی، خاص طور پر کان کنی، دفاع، زراعت، صحت کی دیکھ بھال، دواسازی اور قابل تجدید توانائی کے شعبہ میں تعاون پر غور کیا گیا۔ دونوں وزراء نے بڑھتی ہوئی باہمی تجارت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جو کہ وبائی امراض کے باوجود 2021-22 میں 1.2 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی، تجارتی ٹوکری میں تنوع اور دو طرفہ سرمایہ کاری میں گہرے تعاون کی ضرورت کو تسلیم کیا۔

وزیر موبیلیٹ-بوبیا نے وزیر موصوفہ کو گبون میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا، خاص طور پر گبون خصوصی اقتصادی زون میں جہاں 54 ہندوستانی کمپنیوں نے فارما، لکڑی، کان کنی، اسٹیل اور فوڈ پروسیسنگ جیسے مختلف شعبوں میں مینوفیکچرنگ یونٹس قائم کیے ہیں۔ دونوں فریقوں نے معیار سمیت اہم شعبوں میں مہارت کی ترقی/تربیت اور صلاحیت کی تعمیر میں تعاون کی ضرورت کو نوٹ کیا۔ محترمہ انوپریہ پٹیل نے “ایمرجنٹ گیبن ویژن 2025” منصوبہ کی تعریف کی اور گیبون کی تبدیلی اور اس کی معیشت کو متنوع بنانے میں ہندوستان کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

محترمہ پٹیل نے جنیوا میں منعقدہ حالیہ ڈبلیو ٹی او وزارتی کانفرنس میں ہندوستان اور افریقہ گروپ کی مشترکہ کوششوں کی بھی تعریف کی۔ دونوں وزراء نے اقوام متحدہ اور ڈبلیو ٹی او سمیت مختلف کثیرالجہتی تنظیموں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ محترمہ انوپریہ پٹیل نے کہا کہ شمسی توانائی میں ہندوستان کی مہارت اور علم گبون کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ایرانی صدر نے اردگان کے دورہ تہران کو ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا

Next Post

ہندوستان زرعی شعبے میں بھوٹان کو ہر ممکن مدد فراہم کرتا رہے گا/ تومر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

19/03/2026
لیفٹنٹ گورنر نے انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس ( آئی آر ایم ایس ) کے افسر ٹرینیز سے ملاقات کی
National

لیفٹیننٹ گورنر کی نوریہ ، چترا شکلادی ، اُگادی ، گڑی پڈو اور چیٹی چند کے موقعہ پر مُبارک باد

19/03/2026
جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر
Business

جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر

18/03/2026
Next Post
ہندوستان زرعی شعبے میں بھوٹان کو ہر ممکن مدد فراہم کرتا رہے گا/ تومر

ہندوستان زرعی شعبے میں بھوٹان کو ہر ممکن مدد فراہم کرتا رہے گا/ تومر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS