نئی دلی//بھوٹان کے اقتصادی امور کے وزیر جناب لوک ناتھ شرما نے آج نئی دہلی میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ کے دوران جناب تومر نے کہا کہ ہندوستان نے زراعت کے شعبے میں بھوٹان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کیا ہے اور وہ ہر ممکن طریقے سے مدد کرتا رہے گا۔بھوٹانی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے، جناب تومر نے دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات پر خوشی کا اظہار کیا، اور کہا کہ بھوٹان پہلا ملک ہے جس کا دورہ جناب نریندر مودی نے وزیر اعظم بننے کے بعد کیا، جو ہمارے مضبوط تعلقات کو واضح کرتا ہے۔
بھارت اس دوستی کو بڑھانے کے لیے دل کھول کر تعاون کر رہا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی شراکت داری بھی مضبوط ہوئی ہے اور ہندوستان اس بات کے حق میں ہے کہ ہمارے تعلقات مزید گہرے ہونے چاہئیں۔ مرکزی وزارت زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیگر وزارتیں بھوٹان کے تئیں تعمیری فیصلے کر رہی ہیں۔ ہم بھوٹان سے مختلف زرعی مصنوعات کے لیے ہندوستانی منڈیاں کھولنے پر بھی کام کر رہے ہیں۔
بھوٹان کی درخواست پر، اسے بھارت کو ادرک اور ایک سال مزید آلو برآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ دونوں ممالک زرعی شعبے میں مل کر کام کرتے رہیں گے اور اندرونی اور بیرونی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم بھوٹان کی درخواست پر جب بھی ضرورت پڑی مثبت انداز اپنائیں گے۔بھوٹان کے وزیر شرما نے بھوٹان کو چینی کی فراہمی سمیت مختلف معاملات میں تعاون کے لیے ہندوستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے مسائل ہمارے لئے اہم ہیں اور وہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو بڑھانے کے لئے ہندوستان آئے ہیں۔
جنابشرما نے ادرک اور آلو کی برآمدات کے سلسلے میں بھوٹان کی درخواست پر ہندوستان کی حمایت کے لیے اپنا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ بھوٹان کی جانب سے بھارت کو شہتیر (سپاری) برآمد کرنے کی درخواست پر جلد از جلد غور کیا جانا چاہیے اور پھلوں اور سبزیوں کی تجارت موجودہ شکل میں جاری رہنا چاہیے اور آزاد تجارت کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا چاہیے۔






